مسنگ پرسن ساجد گوندل واپس آ گئے


سیکیورٹریز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے لاپتہ ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد گوندل واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کی ہے کہ ”میں واپس آ گیا ہوں اور محفوظ ہوں۔ میں ان تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو میرے لیے پریشان تھے“ ۔

ساجد گوندل کے اہلخانہ کے مطابق وہ جمعرات کی شام لاپتہ ہوئے جبکہ پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعے کی صبح اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی۔

ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اہل خانہ اہلیہ سجیلہ ساجد کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوا احتجاج میں ساجد گوندل کی دیگر فیملی اور چار بچے بھی سامل تھے مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے رکھے تھے اہل خانہ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے اہلیہ نے کہا کہ ساجد گوندل گزشتہ چند روز سے پریشان تھے بارہا دفعہ پوچھا گیا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایامیڈیا پر خبر چلی تو پتا چلا ساجد گوندل کو اغوا کیا گیا ہے ساجد گوندل کو بطور ساجد گوندل نہیں بلکہ بطور ڈائریکٹر ایس ای سی پی اٹھا گیا ہے آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیر اعظم ساجد کی بازیابی کی مدد کریں۔

آج ساجد گوندل کے اہل خانہ نے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے کی کال دی تھی جس کا سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر اثر دیکھنے میں آیا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی گمشدگی کا نوٹس لیا اور ساجد گوندل کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔ کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت سے ساجد گوندل کے اغوا کا نوٹس لیا ہے، ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا، آئی جی کو ہدایت کی گئی کہ ساجد گوندل کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے، ہماری دعا ہے کہ ساجد گوندل کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

گزشتہ روز ساجد گوندل کی والدہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بازیابی کے مطالبے نے مزید زور پکڑ لیا۔

اسی بارے میں

ساجد گوندل کی اہلیہ اور والدہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں: کمزور دل مت دیکھیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).