سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون ہی کو ذمہ دار قرار دے دیا


سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے میڈیا کو موٹر وے پر اجنماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” وہ رات کے 12:30 بجے گھر سے نکلیں ہی کیوں؟ ان کو اس طرح اکیلے رات گئے موٹر وے پر سفر نہیں کرنا چاہیے تھا۔”

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گوجر پورہ، لاہور کے قریب گاڑی میں پٹرول ختم ہونے کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی عورت کو دو افراد نے اپنے بچوں کے سامنے بندوق کی نوک پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق، گوجرانوالہ کی رہائشی یہ خاتون منگل کی رات لاہور سے واپس جا رہی تھیں کہ ان کی کار کی گیس ختم ہو گئی۔ اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا ، جس نے اسے وہاں آنے تک موٹر وے پولیس کو مدد کے لئے فون کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم، موٹر وے پولیس آپریٹر نے خاتون کی مدد کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بیٹ کسی کو تفویض نہیں کی گئی تھی۔

جب اپنے سامان کے ساتھ وہ خاتون ویران سڑک پر کسی مدد کا انتظار کر رہی تھیں اسی دوران دو مسلح افراد نے گاڑی کے قریب پہنچ کر اس کے شیشے توڑ دیے۔ اس کے بعد وہ اس عورت اور اس کے بچوں کو کار سے باہر لے گئے اور سڑک کے کنارے باڑ کاٹنے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے لئے قریبی کھیت میں لے گئے۔ خاتون سے 100،000 روپے ، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین لیے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).