علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کر گئے


مایہ ناز مذہبی اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔ قریبی رفقاء کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ مرحوم علامہ ضمیر اختر نقوی کی میت کراچی کی انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔

علامہ ضمیر اختر نقوی بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، وہ خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے، انہوں نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں۔ علامہ ضمیر اختر نقوی نے شہزادہ قاسم ابن حسن پر 2 جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی، ان کی تصنیف معراجِ خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).