احمد پور شرقیہ میں 12  سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل


ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایک با اثر شخص نے گھر میں گھس کر 12 سالہ نابالغ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ افسوسناک واقعہ احمد پور شرقیہ کے علاقے بہاول واہ میں پیش آیا جہاں ایک با اثر شخص نے زبردستی گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

اس شرمناک واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ میں سے کسی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).