پاک فوج کی کارروائی: دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ احسان سنڑے اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔ یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا اور سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے کے حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).