موٹر وے کے ملزم وقار کا برادر نسبتی گرفتار


موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس نے گرفتاری دے دی، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا، عباس ملزم وقار کے نام پر سم استعمال کر رہا تھا۔

دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ سی آئی اے نے شفقت کی گرفتاری کے لئے متعدد ٹیمیں بہاولنگر، لاہور اور شیخوپورہ روانہ کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیاتاہم حتمی فیصلہ ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ دنیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).