موٹر وے کیس، ملزم شفقت علی گرفتار، ڈی این اے بھی میچ کر گیا، دنیا نیوز


دنیا نیوز نے خبر دی ہے کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شفقت علی کو ایک روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ملزم وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔
بشکریہ دنیا نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).