سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے برطانوی خاتون چلتی گاڑی سے گر گئیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برطانیہ کی کاؤنٹی سرے کے ہائی وے ایم 25 پر ایک خاتون چلتی گاڑی سے باہر لٹک کر ویڈیو بناتے ہوئے سڑک پر گر پڑیں۔

سرے پولیس کے ٹریفک یونٹ نے ٹویٹ کی کہ وہ جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان ایسی لین میں گریں جس پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری تھی۔

خاتون کو شدید چوٹیں تو نہ آئیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ ‘شدید زخمی یا ہلاک’ نہیں ہوئیں۔

طبی عملے نے انھیں موقع پر ہی امداد فراہم کی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

روسی لڑکی سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک

انڈیا: ٹرین کی سامنے سیلفی لیتے ہوئے ٹرین سے ٹکر

سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر دو نوجوان ہلاک

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں روڈز پولیسنگ یونٹ نے کہا: ‘اگلی سیٹ پر موجود مسافر سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے ایم 25 پر گاڑی سے باہر لٹک رہی تھیں۔ پھر وہ گاڑی سے گر گئیں اور لائیو لین میں جا پڑیں۔‘

‘یہ صرف قسمت ہی ہے کہ وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔’

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا: ‘افسران کو ایم 25 پر جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے کے کچھ بعد یہ اطلاعات موصول ہونے پر بلایا گیا کہ ایک چلتی گاڑی سے خاتون گر گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ‘خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ان کے زخم زندگی بدل دینے والے یا تشویش ناک نہیں ہیں۔’

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 16071 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp