مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں، ترجمان دفترخارجہ


\"kashmir\"

اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تحفظات کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زئد فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی تحفظات کے باوجود 10 لاکھ سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا ہے اور یہ تعداد دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جب کہ مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے قابض حکومت پر زور دیا کہ مقبوضہ وادی میں فوری طور پر نہتے کشمیروں پر بربریت بند کی جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرےجب کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے جب کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments