مصر مقبرہ: مصر میں ڈھائی ہزار سال پہلے دفن کیے گئے تابوتوں کی دریافت


مصر

اس ماہ کے اوائل میں 13 تاوب ملے تاہم بعد میں مزید 14 بھی ملے ہیں

مصر میں آثارِ قدیمہ نے ایک قدیمی قبرستان سے 27 تابوت دریافت کیے ہیں جنہیں ڈھائی ہزار سال قبل دفنایا گیا تھا۔

یہ تابوت دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں علاقے سقارہ میں واقع ایک مقدس مقام پر ایک کنویں کے اندر پائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں تیرہ تابوت دریافت ہوئے تھے اس کے بعد مزید 14 تابوت نکالے گئے۔

ماہرین اسے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دریافت کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جب مصر میں ایک مقبرے کی دریافت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا

سنہ 536 تاریخ کا بدترین سال کیوں تھا؟

رومن سلطنت کو ٹکر دینے والی ’جنگجو ملکہ‘ زنوبیا کون تھیں؟

صحارا کی چٹانوں میں آباد قدیم جنگل میں کیا راز چھپے ہیں؟

آثارِ قدیمہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لکڑی کے تابوت اور دیگر چھوٹے نوادرات کو مختلف رنگوں میں پینٹ کیا گیا۔

One of the coffins from a burial complex in the necropolis of Saqqara

سقارہ سے ملنے والا ایک تابوت

سقارہ 3،000 سال سے زیادہ عرصہ تک تدفین کا ایک اہم مقام تھا اور یہ یونیسکو کا نامزد ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے۔

مصر کی وزارت برائے نوادرات نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ‘ابتدائی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تابوت مکمل طور پر بند ہیں اور انھیں دفن کرنے کے بعد سے کھولا نہیں گیا۔‘

’مزید راز‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصر کے نوادرات کے وزیر خالد الاعنانی نے ابتدا میں اس دریافت کا اعلان اس وقت تک موخر رکھا جب تک انھوں نے خود اس سائٹ کا دورہ نہیں کیا جہاں انھوں نے عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گیارہ میٹر (36 فٹ) نیچے جا کر مشکل حالات میں بھی اچھی طرح کام کیا۔

A wooden sarcophagus discovered down an ancient well in Saqqara, Egypt

Egyptian Ministry of Tourism and Antiquities
کچھ تابوتوں کو رنگوں سے سجایا گیا ہے

اس مقام پر کھدائی کا کام جاری ہے کیونکہ ماہرین تابوتوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک پریس کانفرنس میں ‘مزید راز’ افشا ں کیے جائیں گے۔

لکڑی کے تابوت کے آس پاس دریافت ہونے والی دیگر نوادرات بھی اچھی ساخت کی ہیں اور رنگین انداز میں سجائی گئی ہیں۔

مصر

ماہرین کے مطابق ان تابوں کو دفانے کے بعد سے کھولا نہیں گیا

نومبر 2018 سقارہ میں پیرامڈ کے قریب دریافت کے بعد آثار قدیمہ کے ماہرین نے ممی کیے ہوئے جانوروں کا ایک بڑا ذخیرہ پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا تھا

اس دریافت میں ممی شدہ بلیاں، مگرمچھ، کوبرا اور پرندے شامل تھے۔

One of the smaller artefacts found with the coffins in Saqqara, Egypt

Egyptian Ministry of Tourism and Antiquities
تابوتوں کے ساتھ ملنے والے فن کے نمونوں میں سے ایک
The coffins were discovered down an 11-metre (36ft) deep well, accessed by a shaft

کاکرنوثں کو تحقیق اور دریافت کے لیے زیر زمین جانا پڑا

سقارہ ، قاہرہ سے تقریبا30 کلومیٹر(18 میل) جنوب میں واقع ہے اور ایک قدیم تدفین گاہ ہے جو قدیم مصر کے دارالحکومت میمفس کے لیے قبرستان کے طور پر دو ہزار سال سے زیادہ عرصہ تک استعمال کیا جاتا رہا۔

حالیہ برسوں میں مصر نے اپنی سیاحت کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنے آثار قدیمہ کی جانب سے ہونے والی دریافتوں کی تشہیر میں اضافہ کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32550 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp