13  سالہ بچے سے مدرسے میں زیادتی: تحریک لبیک نارووال کا صدر گرفتار


تحریک لبیک جلالی گروپ کے ضلع ناروال کے صدر شاہد رفیق مدنی کو کم سن بچے سے زیادتی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار بچے کا والد ہے جس نے کہا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں زیر تعلیم ہے۔ ایک روز وہ گھر آیا تو کافی پریشان تھا۔

اس سے پوچھنے پر اسنے بتایا کہ مدرسے میں قاری شاہد رفیق مدنی نے 16 ستمبر کو بعد از نماز عشا اس کے کمرے میں آ کر بدفعلی کی اور تین دن اسے گھر نہیں آنے دیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ قاری شاہد مدنی کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بچے کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے جبکہ اسکی عمر 13 سال بتائی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).