ڈین جونز: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ڈین جونز کا ممبئی میں انتقال


ڈین جونز

ڈین جونز کی سرخ کاپی نے اس بار چمتکار دکھا دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ڈین جونز انڈیا کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ وفات پا گئے ہیں۔ وہ انڈین پریمئیر لیگ میں کمنٹری اور تبصرے کے لیے موجود تھے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی 80 اور 90 کی دہائی میں نمائندگی کرنے والے ڈین جونز نے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کمنٹری اور پھر دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مختلف ٹیموں کی کوچنگ بھی کی۔ وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے لیے بھی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار پی ایس ایل کا اعزاز بھی حاصل کیا، سنہ 2018 سے وہ کراچی کنگز کے لیے کوچنگ کر رہے تھے۔

کراچی کنگز کی انتظامیہ نے نامہ نگار بی بی سی عبدالرشید شکور کو ڈین جونز کی انڈیا میں وفات پانے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

اس وقت متحدہ عرب امارت میں جاری آئی پی ایل کے سلسلے میں ڈین جونز انڈیا میں سٹار سپورٹس کے لیے خدمات ادا کر رہے تھے اور ان کی موت پر سٹار سپورٹس کی جانب سے جاری اعلان میں تصدیق کی گئی کہ ان کی موت ’اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔‘

ڈین جونز

سٹار سپورٹس نے ڈین جونز کے خاندان سے تعزیت کی ہے اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے زبردست سفیر تھے جنھوں نے جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے بہت کام کیا۔

بین میں ڈین جونز کے بارے میں کہا گیا کہ ان کا خاصہ تھا کہ وہ نو آزمودہ نوجوان کھلاڑیوں کو دریافت کرنے کے لیے بہت پرجوش تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے کریئر کے دوران ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے جبکہ 164 ایک روزہ میچوں میں انھوں 44.61 کی اوسط سے چھ ہزار سے زیادہ رنز سکور کیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp