کراچی سپر ہائی وے پر وین حادثہ، کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے


پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی یہ مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی جس میں کم از کم 18 افراد سوار تھے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی وین سے آگے موجود ایک گاڑی کا بونٹ ٹوٹنے کے بعد وین سے ٹکرایا، جس کے بعد یہ مسافر وین بے قابو ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد وین کچے میں جا گری اور وین الٹنے کے باعث وائرنگ میں آگ لگی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

شیخوپورہ: سکھ مسافروں کی وین اور ٹرین میں تصادم، کم از کم 22 ہلاک

مہمند حادثہ: پہاڑ کی جانب تکتی نگاہیں، لواحقین کی دم توڑتی امیدیں

ٹرین میں آگ لگنے کے بعد کیا ہوا

ایدھی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سپرھائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا، لاشوں کو ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے عباسی ھسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp