وائس آف امریکہ کے منتخب مضامین اب ”ہم سب“ پر دستیاب ہوں گے


وائس آف امریکہ اور ”ہم سب“ کے درمیان مضامین کے اشتراک کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت وائس آف امریکہ کے منتخب مضامین اب ”ہم سب“ پر پڑھے جا سکیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان مضامین سے پڑھنے والوں کے لیے مزید ورائٹی دستیاب ہو گی جو ”ہم سب“ میں مزید تنوع لائے گی۔

اس سے قبل بی بی سی اور ”ہم سب“ کے درمیان مضامین کے اشتراک کا معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت گزشتہ چار برس سے بی بی سی کے دلچسپ مضامین اور فیچر ”ہم سب“ پر دستیاب ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ قارئین اسی دلچسپی سے وائس آف امریکہ کے مضامین کی بھی پذیرائی کریں گے جس طرح وہ بی بی سی کے مضامین پڑھ رہے ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ ”ہم سب“ کے اوریجنل کانٹینٹ کے علاوہ بھی اعلیٰ معیار کے اہم مضامین بھی ”ہم سب“ کے پڑھنے والوں تک پہنچاتے رہیں۔ ”ہم سب“ کی ٹیم اپنے تمام لکھنے اور پڑھنے والوں کی شکرگزار ہے جن کی مسلسل حوصلہ افزائی کی وجہ سے بہت کم وسائل کے باوجود یہ سائٹ چلائی جا رہی ہے اور مقبولیت میں بہت سے بڑے اداروں سے آگے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).