نوبل پرائز 2020: ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے والے سائنسدانوں کے لیے نوبل انعام


Virus in the liver

ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے والے تین سائنسدانوں کو سنہ 2020 کا نوبل انعام برائے طب سے نوازا جائے گا۔

نوبل انعامی کمیٹی کے مطابق برطانوی سائنسدان مائیکل ہوٹن اور امریکی ریسرچرز ہاروی آلٹر اور چارلز رائس کو یہ ایوارڈ اس لیے دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی دریافت سے کروڑوں جانیں بچائی جا چکی ہیں۔

یہ وائرس جگر کے سرطان (کینسر) کا باعث بنتا ہے اور اسی وجہ سے متعدد افراد کو جگر کی پیوندکاری کروانی پڑتی ہے جو کہ ایک انتہائی مہنگا آپریشن ہوتا ہے۔۔

1960 کی دہائی میں خون عطیہ کرنے کے حوالے سے کئی خدشات سامنے آئے تھے کیونکہ کئی ایسے لوگ جنھیں خون کا عطیہ ملا ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو رہے تھے۔

نوبل انعامی کمیٹی کے مطابق اُس وقت خون کا عطیہ ’اپنی زندگی سے کھیلنے‘ کے مانند ہوتا تھا۔

انتہائی حساس بلڈ ٹیسٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کے مرض کو دنیا کے کئی حصوں سے ختم کر دیا گیا ہے اور اینٹی وائرل ادویات بھی بنائی گئی ہیں۔

نوبل انعامی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرض کا علاج ممکن ہے اور اب ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کو دنیا سے ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔‘

٭یہ ابتدائی خبر ہے جسے مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp