جدید دنیا کے سات عجائبات


ویسے تو قدرت کی بنی ہر چیز اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ‎ کی قدرت میں کسی چیز کی کمی نہیں رہی اس ذات نے سب سے پہلے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تاکہ وہ اچھے اور برے کی پہچان کر سکے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان اچھے برے بہتر سے بہتر کی پہچان تو کرتا گیا ساتھ ہی ساتھ نئی ایجادات سے بھی واقف ہوتا گیا۔ کہا جاتا ہے دنیا گول ہے مگر میں کہتی ہوں دنیا انمول ہے دنیا کا ہر کونہ خوبصورتی سے بھرا ہے اس میں کوئی شک نہیں خدا نے یہ کائنات چھے دن میں بنائی اور افضل و اعلی اشرف المخلوقات نے اس کی ایجادات تک پہنچنے میں صدیاں لگا دیں۔

وقت گزرتا گیا اور خدا کی قدرت اپنا نیا رنگ لے کر سامنے آنے لگی تو دوستوں جیسے انسان نے بہت سی ایجادات دریافت کی اس ہی طرح انسان نے جدید دنیا کے عجائبات جیسے ہیرے تک جانے میں بھی خاصا وقت لیا۔ ۔ ۔ تو دوستوں آپ دنیا کے بہت سے خوبصورت ترین حصوں سے واقف تو ہوں گے میں نے سوچا کیوں نا آج آپ کے ساتھ جدید دور کے عجائبات کا ذکر کر کے آپ کے علم میں اضافہ کیا جائے۔ ۔

جدید دور کے ساتھ دنیا کے تقریباً 2000 سے 2007 تک۔ کے ان گنت حیرت انگیز عجائبات کی فہرست مرتب ہوئی ہے۔

دیوار چین جس کا مقام چین ہے اور دنیا بھر کے سیاح اس کو شوق سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور اپنی آنکھوں میں خوبصورت ترین عمارت سے اپنی زندگی میں مزید رنگ بھرتے ہیں

اسی طرح بترا دوسرے جدید عجائبات میں شامل ہے اور یہ بھی محافظہ معان اردن مین واقع ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔

کولوزیئم جدید دنیا کے عجائبات میں سے تیسرے نمبر پر ہے اور اطالیہ روم میں واقع ہے اور یہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ سیاحوں کا دل لبھانا خوب جانتی ہے اور یہاں جانے والے سیاح دوبارہ جانے کے لیے بیقرار رہتے ہیں۔

اسی طرح چیچن ایتزا بھی اپنی مثال آپ ہے جو کہ یوکاتان میں واقع ہے۔ ماچو پیچو جو کے پیرو میں واقع ہے اور سیاحوں کو اپنی طرف مائل کرنے میں خوب ماہر ہے۔

اسی طرح انتہائی مشہور ترین تاج محل جو کہ آگرہ بھارت کے اتر پردیش صوبہ میں واقع ہے جس کی سفید دیواریں کسی بھی انسان کو اپنی طرف مائل کر سکتی ہیں۔

مسیح نجات دہندہ جو کے برازیل میں واقع ہے اپنی مثال آپ ہے اور ہر سیاح کو اپنی طرف مائل کرنا خوب جانتی ہیں۔ ویسے تو قدرت کی بنانی ہر شے بہت خوبصورت ہے مگر جدید دور کے عجائبات اپنی مثال آپ ہیں۔ ۔ ۔ میں امید کرتی ہوں آپ کے علم میں ضرور اضافہ ہوا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).