آذربائیجان، آرمینیا تنازع: ناگورنو قرہباخ میں صورتحال کیا ہے؟


A view shows the aftermath of recent shelling during the ongoing fighting between Armenia and Azerbaijan over the breakaway Nagorno-Karabakh region, in the disputed region's main city of Stepanakert

حالیہ دنوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ان دونوں ملکوں کے مابین تنازع ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے پر ہو رہا ہے جو کہ سرکاری طور پر آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن اس کے انتظامی أمور آرمینین نسل کے افراد کے پاس ہے۔

موجود لڑائی دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی لڑائی ہے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھیرایا ہے۔

آذربائیجان اور آرمینیا نے 1988 سے لے کر 1994 تک اس خطے پر جنگ کی تھی اور بالآخر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر باضابطہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

A handout photo made available by the Armenian Defense Ministry on 30 September 2020 on its official website shows Armenian soldier during military clashes

یہ تصویر آرمینیا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی جس میں ملک کا ایک توپ چلاتے نظر آ رہا ہے

دونوں فریقین نے بھاری گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں شہروں علاقوں میں مکانات اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس تصویر میں ناگورنو قرہباخ کے رہائشی نظر آ رہے ہیں جنھوں نے اپنا علاقہ چھوڑ کر آرمینیا کے ایک سرحدی حصے میں پناہ حاصل کی اور وہاں انھیں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔.

Refugees from Nagorno-Karabakh have their meals at a hotel in the Armenian town of Goris

آذربائیجان کے فوجی ناگورنو قرہباخ کے دارالحکومت سٹیپناکرٹ پر گولہ باری کر رہے ہ

شہر سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں اور آرمین پریس کے خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں بجلی نہیں ہے۔

Old woman stands in the entrance of her home with a rifle during the shelling of Stepanakert city

ایک معمر بندوق بردار خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہیں

ناگورنو قرہباخ میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے آذربائیجان کے دوسرے سب سے بڑے شہر گانجا میں فوجی ائیرپورٹ پر گولی باری کی

A firefighter battles a fire at a residential building damaged in a shelling attack in Azerbaijan

آذربائیجان میں گانجا کے شہر اور دیگر قریبی قصبوں اور گاؤں میں آگ بجھانے والے عملے کو بھیج دیا گیا ہے

خدشہ ہے کہ دونوں فریقین کے فوجیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن سرکاری طور پر دیے گئے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوئی ہے۔

An injured woman brought to hospital in Azerbaijan

یہ خاتون گانجا کے ہسپتال میں لائی گئیں

آذربائیجان کی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے خطے کے کئی گاؤوں پر قابو پا لیا ہے جبکہ ناگورنو قرہباخ کے حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے اگلے مورچوں پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

A view shows aftermath of recent shelling during the ongoing fighting between Armenia and Azerbaijan over the breakaway Nagorno-Karabakh region, in the disputed region's main city of Stepanakert

بھاری اسلحے کے استعمال کی وجہ سے شہر کی سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے

آذربائیجان کی حکومت نے کہا ہے کہ رہائشی عمارتیں اور تاریخی مقامات کو اس لڑائی میں نقصان پہنچا ہے۔

A building damaged by shellfire in Ganja

گانجا کی یہ عمارت بھی شیلنگ کا نشانہ بنی

دونوں فریقین کی جنگ سے ان کے شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Dirt and debris covers the floor in an apartment on the top floor of a building that was shelled in Nagorno-Karabakh

اکثر لوگوں کے ذاتی استعمال کی اشیا تباہ ہو گئی ہیں۔ یہ ناگورنو قرہباخ میں ایک اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کا منظر ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp