امریکی صدارتی انتخاب: ٹوئٹر قبل از وقت کامیابی کے دعوؤں پر تنبیہی لیبل لگائے گا


امریکی انتخاب، پوسٹل بیلٹ، امریکہ
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں امیدواروں سمیت کسی بھی صارف کو قبل از وقت کامیابی کا اعلان نہیں کرنے دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ اگر واضح ترویج سے پہلے کسی بھی ٹوئٹ میں کامیابی کا دعویٰ کیا گیا تو اس کے ساتھ تنبیہی لیبل لگایا جائے گا۔

گذشتہ ماہ فیس بک نے بھی ایسے ہی ایک اقدام کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر وقتی طور پر ری ٹویٹ کا طریقہ بھی تبدیل کر دے گا اور صارفین کو ٹوئٹر کے ساتھ اپنا کچھ پیغام لکھنے کے لیے کہا جائے گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو عام ری ٹوئٹ ہی ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘اگرچہ اس کی وجہ سے ان لوگوں کے لیے کچھ مسئلہ ہوگا جو صرف ری ٹوئیٹ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ لوگ سوچیں گے کہ وہ کسی ٹویٹ کو مشہور کیوں کر رہے ہیں اور اس سے لوگ اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے۔‘

‘یہ تبدیلیاں 20 اکتوبر سے الیکشن کے اختتام تک ہوں گی۔‘

یہ بھی پڑھیے

فیس بک مودی حکومت پر اتنا مہربان کیوں ہے؟

امریکی صدر ٹرمپ کی گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کو تنبیہ

’فیس بک قابلِ اعتبار خبروں کی حوصلہ افزائی کرے گا‘

امریکی وفاقی ٹریڈ کمیشن فیس بک کی تحقیقات کرے گا

‘متنازع نتائج‘

اس کے علاوہ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایسی تمام ٹویٹس ہٹا دے گا جو الیکشن نتائج پر اثر انداز ہوں یا تشدد کی ترغیب دیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘ہم ان ٹویٹس پر تنبیہی لیبل لگائیں گے جو کامیابی کے جھوٹے دعوے کریں گی اور وہ ٹویٹس ہٹا دیں گے جو لوگوں کو پولنگ مقامات کے کام میں مداخلت کا کہیں گی۔‘

ٹوئٹر نے الیکشن سے متلعق ان نئے قواعد کو اپنی نئی سویک پالیسیوں کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ یہ پالیسیاں ستمبر میں تبدیل کی گئی تھیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا پیمانہ ریاستی حکام کی طرف سے اعلان یا پھر دو آزادانہ قومی خبر رساں اداروں کی پیشگوئی ہے۔

ٹوئٹر قبل از وقت کامیابی کے دعوؤں پر لیبل لگانے کے علاوہ صارفین کو امریکی الیکشن پیج پر جانے کا مشورہ بھی دے گا۔

فیس بک اور ٹوئٹر دونوں پر انتخاب کے سلسلے میں کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور دونوں کمپنیوں نے غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔

مگر عالمی وبا کی صوتحال میں پوسٹل بیلٹ کی تعداد اس مرتبہ کہیں زیادہ ہو گی جن کو گننے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور سرکاری تنائج میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ ‘ہمارا ملک اس وقت بہت منقسم ہے اور نتائج آنے میں کئی دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں، اس سے ملک میں عدم استحکام کا خدشہ ہے۔‘

ٹوئٹر کے اقدامات میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر کوئی تنبیہی لیبل والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے واضح طور پر ایک مصدقہ ذریعے کی جانب بھیجا جانے والا لنک پیش کیا جائے گا۔

مشہور امریکی سیاستدان، یا امریکی اکاؤنٹس جن کے دس ہزار سے زیادہ فالورز ہیں، ایسے بڑے اکاؤنٹس کو بھی ٹوئٹ کا آپشن دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کمپنی اجنبیوں کی طرف سے تجویزی ٹوئٹس بھی ہٹا دے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp