رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کو ہرا کر فرینچ اوپن ٹائٹل جیت لیا


رافیل نڈال فرینچ اوپن جیت کر نہ صرف 13 ویں مرتبہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر 13 ویں مرتبہ فرینچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

رافیل نڈال فرینچ اوپن جیت کر نہ صرف 13 ویں مرتبہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے بلکہ انہوں نے راجر فیڈر کا 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

پیریس کے رولینڈ گیروس اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں نڈال نے کھیل کے ابتدا ہی سے مخالف کھلاڑی پر برتری قائم رکھی اور کھیل کے تینوں سیٹس میں جوکووچ پیچھے رہے۔

ریڈ کلے کے ماسٹر کہلائے جانے والے رافیل نڈال چھ صفر، چھ دو، اور سات پانچ سے فرینچ اوپن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جوکووچ اپنا 18 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے خواہاں تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

میچ جیتنے کے بعد نڈال نے کہا کہ ”مجھے راجر فیڈرر کے ریکارڈ برابر کرنے سے زیادہ رولینڈ گیروس میں کامیابی پر خوشی ہے۔ یہی میرے لیے سب کچھ ہے۔“

ادھرنوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت مشکل تھا، میں نے آج ایک اچھے اور بہتر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa