رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کو ہرا کر فرینچ اوپن ٹائٹل جیت لیا
رافیل نڈال فرینچ اوپن جیت کر نہ صرف 13ویں مرتبہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے بلکہ انہوں نے راجر فیڈر کا 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
پیریس کے رولینڈ گیروس اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں نڈال نے کھیل کے ابتدا ہی سے مخالف کھلاڑی پر برتری قائم رکھی اور کھیل کے تینوں سیٹس میں جوکووچ پیچھے رہے۔
ریڈ کلے کے ماسٹر کہلائے جانے والے رافیل نڈال چھ صفر، چھ دو، اور سات پانچ سے فرینچ اوپن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جوکووچ اپنا 18 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے خواہاں تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
میچ جیتنے کے بعد نڈال نے کہا کہ “مجھے راجر فیڈرر کے ریکارڈ برابر کرنے سے زیادہ رولینڈ گیروس میں کامیابی پر خوشی ہے۔ یہی میرے لیے سب کچھ ہے۔”
ادھرنوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت مشکل تھا، میں نے آج ایک اچھے اور بہتر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا۔
- اداروں میں تصادم کی صف بندی - 25/04/2023
- آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان - 16/11/2022
- ڈیم فنڈ: ثاقب نثار کی طلبی، عمران خان کے قریبی افسر اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری - 23/08/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).