عاصم باجوہ: ’معاونِ خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست وزیراعظم نے منظور کر لی‘


وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ’میں نے وزیر اعظم پاکستان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے فراغت کی درخواست کی تھی، جو انھوں نے منظور کر لی ہے۔‘

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے گذشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

تاہم مستعفی ہونے کے اعلان کے اگلے ہی روز وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں فوجی افسران کو کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟

’غریب ملک کے مشیروں اور معاونین کی اکثریت ارب پتی ہے‘

’عمران اپنی حکومت کے بڑے سکینڈل کا نوٹس لیں اور قوم کو جواب دیں‘

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا وزیر اعظم نے انھیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔‘

نوٹ: اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp