ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی


\"iran\"

امرتسر: ایران کا کہنا ہے کہ اگربھارت اورپاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر امرتسر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اورپاکستان چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دونوں ممالک سے تعلقات مثالی ہیں اورامید ہے کہ ہم اپنے عزیزدوست ممالک  کے درمیان اچھے تعلقات سے آگے بڑھیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments