امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران سکھوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ


\"sikhprotest\"

امرتسر: بھارت میں ایک طرف تو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جب کہ دوسری جانب سکھ برادری کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

بھارتی شہر امرتسر میں ایک طرف تو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جب کہ دوسری جانب سکھ برادری کی جانب سے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لئے مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت سے آزادی اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سکھوں کی خالصتان ریاست  کیلئے پاکستان سے سفارتی مدد کی اپیل

اس کے علاوہ سکھ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments