خاتون ٹیچر سابق بوائے فرینڈ کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار


فحش مواد (فائل فوٹو)
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک خاتون کو اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں انھوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر بلیک میلنگ اور ہراس کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

مدعی نے ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ سے ان کی چھ سال سے دوستی تھی اور اس عرصے میں وہ ان کے گھر بھی جاتے رہے اور وہ دونوں واٹس ایپ کے ذیعے رابطے میں تھے۔

مدعی نے الزام عائد کیا کہ ان کی گرل فرینڈ نے ویڈیو پر انھیں بے لباس ہونے کو کہا اور پھر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس سے وہ لاعلم تھے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد ان کی سابقہ گرل فرینڈ نے رقم کا تقاضہ کیا اور جب انھوں نے انکار کیا تو اُس نے بلیک میلنگ شروع کردی اور ان کی ویڈیو فیس بک پر ڈال دی۔

اسی حوالے سے مزید پڑھیے

سائبر کرائم قوانین کی کمزوریاں

دوست یا منگیتر کو ’پاس ورڈ‘ دینا چاہیے یا نہیں

خاتون کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر اداکارہ گرفتار

ایف آئی اے میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس شکایت کی تصدیق کے بعد خواتین افسر اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نیو کراچی میں ایک مقام پر چھاپا مارا اور خاتون کو ان پر عائد الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جسے انھوں نے قبول کرنے سے انکار کیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے اس خاتون سے موبائل فون ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹیم نے تین فون ضبط کیے ہیں۔

حکام کے مطابق اس خاتون کو بعد میں ایف آئی اے سائبر سیل میں لایا گیا جہاں دوران تفیش یہ بات معلوم ہوئی کہ ان کے موبائل میں فیس بک کی وہ آئی ڈی فعال تھی جس کے ذریعے نازیبا ویڈیو براڈ کاسٹ کی گئی اور وہ ویڈیو فون پر بھی موجود تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتار خاتون ایک سکول میں پڑھاتی ہیں اور مبینہ طور پر اس سے قبل مدعی کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کرچکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp