انڈیا: مردہ سمجھ کر سرد خانے میں رکھا جانے والا شخص انتقال کر گیا


تابوت
انڈیا میں اس 74 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے جسے غلطی سے مردہ قرار دے کر مردہ خانے کے فریزر میں ڈال دیا گیا تھا۔ فریزر سے زندہ حالت میں نکالے جانے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی ہے۔

انڈیا کی ریاست تامل ناڈو میں بالا سبرامینیم نامی شخص کو ایک ہسپتال میں پیر کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ انھیں کیا مرض لاحق تھا۔

سبرامینیم اس فریزر میں اگلے دن تک رہے اور جب ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے عملے کے ایک رکن نے ان کو لاش سمجھتے ہوئے فریزر سے نکالا تو وہ کانپ رہے تھے۔

یہ بات سامنے آنے کے بعد سبرامینیم کو ایک دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جمعے کو اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔

انڈیا کی جنوبی شہر سیلم میں سرکاری ہپستال کے سربراہ ڈاکٹر بالاجگن ناتھ نے بی بی سی تامل سروس کو بتایا کہ مریض کو ریسکیو کیے جانے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہپستال لایا گیا تھا اور وہ پھیپھڑوں میں تکلیف کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

ڈگکٹر کے مطابق انھیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کتنے عرصے تک فریزر میں رہے۔

یہ بھی پڑھیے

مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

موت کی تیاری ضروری کیوں؟

امریکہ میں دورانِ پرواز پائلٹ کی موت

ایک نجی ہسپتال میں سبرامینیم کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد اُن کے لواحقین اُنھیں گھر لے گئے جہاں سے آخری رسومات ادا کرنے والوں سے ایک فریزر بکس منگوا کر ’لاش‘ کو فریزر میں رکھ دیا گیا۔ اس کے بعد تمام رشتہ داروں کو خبر کر دی گئی کہ منگل کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات کا انتظام کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ انھیں بالا سبرامینیم کے بھائی نے بتایا تھا کہ ان کے پاس ڈاکٹر کا تصدیق شدہ خط موجود ہے جس میں ان کے بھائی کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔

شہر کے پولیس چیف سینتھل کمار نے کہا کہ سبرامینیم کے گھر والے ان کی موت کا تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفیکٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پولیس نے گھر والوں کے خلاف غفلت اور جلدی بازی سے ایک شخص کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سبرامینیم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی اعصابی بیماری بھی تھی۔

بالا سبرامینم اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور بھائی کے ساتھ رہتے تھے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فریز میں اتنے کم درجہ حرارت میں کیسے زندہ رہے اور آیا اس نجی ہسپتال سے تحقیق کی جا رہی ہے جہاں انھیں پہلے مردہ قرار دیا گیا تھا۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32472 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp