پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی منظوری دے دی


\"basant\"پنجاب حکومت نےبسنت منانےکی منظوری دے دی ہے،وزیر تعلیم و کھیل پنجاب رانا مشہوداحمد خان نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ بسنت کمیٹی نے شہرمیں بسنت منانے کی منظوری دےدی ہے، سیکیورٹی انتظامات مکمل کر کےبسنت فیسٹیول فروری میں منعقد ہو گا۔ پہلے برس بسنت کا اہتمام شہر کے مخصوص مقامات پر کیا جائے گا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ اسپورٹس اینڈ ٹورازم ایکسپو 14 اور 15 جنوری کو لاہور میں ہو گی، 24 ممالک کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، گیارہ ممالک نے ایکسپو میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments