’پولیس نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا ہے‘، مریم نواز کی ٹویٹ
پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراعی کے ایک نجی ہوٹل میں مقامی پولیس نے ان کے کمرے میں زبردستی داخل ہو کر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1318010542771109888
گرفتاری کے سلسلے میں تیار کردہ ایف آئی آر میں کپٹن صفدر اور مریم نواز سمیت 200 افراد کے خلاف مزارِ قائد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں محمد علی جناح کی قبر کی بے حرمتی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
کیپٹن صفدر کو برگیڈ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ وقاص احمد خان نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی کے جناح باغ میں منعقد ہوا تھا اور مریم نواز اور کپٹن صفدر اسی سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔
یہ خبر مزید اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
- مختار انصاری کی موت: انڈیا میں انڈر ورلڈ کا بڑا نام جنھیں جیل میں ’زہر دیے جانے‘ کا ڈر تھا - 29/03/2024
- ماں بیٹی کے ملاپ کی کہانی: ’میں 17 سال بعد بیٹی کو دیکھ کر دوبارہ زندہ ہو گئی‘ - 29/03/2024
- شیاؤمی: چینی سمارٹ فون کمپنی نے الیکٹرک کار متعارف کروا کر کیسے ٹیسلا اور ایپل دونوں کو ٹکر دی - 29/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).