فلاح عامہ کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی کے دشمن ہیں:شہباز شریف


\"shahbazوزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹروریل کا منصوبہ عام آدمی کو جدید، باوقاراورعالمی معیارکی سفری سہولتیں فراہم کرے گا جب کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سو ل سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سرکاری حکام کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بذریعہ وڈیو لنک کیا۔ اجلاس کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کی جانے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے میٹرو ٹرین منصوبے کی راہ میں آنے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار اور ادائیگی مراکز میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو جدید، باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا، پنجاب حکومت نے اراضی کے معاوضے کے لئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، معاوضے کی ادائیگی میں کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی، ادائیگی کے عمل میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے جب کہ تاہم اراضی کے مالکان کو گھروں سے مراکز تک لانے اور لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور اراضی کے مالکان کو آئندہ چند روز میں سوفیصد ادائیگی کردی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مالکان کو اراضی پر تعمیر شدہ عمارت کا معاوضہ ، کاروبار کے نقصان کا ازالہ اور رہائش کی منتقلی کے اخراجات کے طور پر اضافی رقم بھی دی جائے گی، معاوضے کی ادائیگی کے لئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ ون ونڈو ادائیگی مراکزمیں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں جہاں مکمل کاغذات اور تصدیق کے بعد اسی روز معاوضے کی ادائیگی کا چیک دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments