پاکستانی ویزہ کے لیے جلال آباد میں جمع ہجوم میں بھگڈر، کم از کم گیارہ خواتین ہلاک


A crowd of men holding up their passports
جلال آباد میں پاکستانی قونصیلٹ نے ویزہ درخواست گMاروں کو ایک وسیع گراؤنڈ میں جمع ہونے کے لیے کہا تھا
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی ویزہ کے حصول کے لیے جمع ہزاروں افراد کے مجمعے میں بھگڈر مچنے سے کم از کم گیارہ خواتین ہلاک ہو گئیں۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران ویزہ کی سہولت کی معطلی کے خاتمے پر ہزاروں افراد پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے جلال آباد کے ایک فٹ بال سٹیڈیم میں جمع ہوئے اور وہاں دھکم پیل کے بعد بھگڈر مچ گئی جس سے کم از کم گیارہ خواتین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان، افغانستان مذاکرات: کیا اس سے مسائل حل ہوں گے؟

ضلع خیبر میں افغانستان جانے والے سامان کی گاڑیوں پر حملہ

افغان طالبان کا وفد پاکستان کیوں آیا؟

بین الافغان مذاکرات، پاکستان اور انڈیا سمیت تمام ملکوں کا مثبت ردعمل

جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے نے بڑی تعداد میں ویزہ درخواستوں کے پیش نظر، تمام درخواست گزاروں کو قونصل خانے کی بجائے ایک وسیع فٹ بال سٹیڈیم میں جمع ہونے کے لیے کہا۔

https://twitter.com/ambmansoorkhan/status/1318794276797644803

کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستان نے گذشتہ سات ماہ سے افغان شہریوں کے لیے ویزہ کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹر کے مطابق ویزہ کے خواہمشندوں میں دھکم پیل شروع ہو گئی جس سے کئی خواتین پاؤں کے نیچے آ کر دم توڑ گئیں۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ انھیں اس واقع پر دلی صدمہ پہنچا ہے اور وہ افغان حکام کے ساتھ مل کر ویزہ کی درخوستوں کو بہتر انداز میں نمٹانے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کئی عمر رسیدہ خواتین اس بھگّڈرمیں زخمی ہو گئی ہیں۔

افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال پڑوسی ملک پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے، علاج کی غرض، روزگار کی تلاش، یا ملک میں بدامنی سے جان چھڑانے کی غرض سے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32559 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp