آئی فون 12 میں صارفین کو برطانیہ کی کووڈ 19 ایپ چلانے میں دشواری


’آئی فون 12‘ اور ’آئی فون 12 پرو‘ گذشتہ جمعے کو لانچ کیے گئے
گذشتہ جمعے کو لانچ ہونے والے ’آئی فون 12‘ اور ’آئی فون 12 پرو‘ کے متعدد صارفین نے بتایا ہے کہ ’این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ‘ کو استعمال کرتے وقت فون انھیں ایک ایرر کا پیغام دکھا رہا ہے۔

ایپل کے نئے فون در حقیقت انگلینڈ اور ویلز میں وہ سافٹ ویئر چلا سکتے ہیں جو نیشنل ہیلتھ سروس نے کسی کورونا متاثر سے رابطے میں آنے کا پتا چلانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب آپ اپنے پرانے فون سے ایپس کو آئی کلاؤڈ بیک اپ کے ذریعے نئے فون میں منتقل کرتے ہیں جو کہ ایک عام سی بات ہے۔

’سیٹنگز‘ مینو میں تبدیلی کرکے یہ آسانی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

اس کےلیے صارفین:

  • پہلے ’نوٹیفیکیشن‘ کی فہرست منتخب کریں
  • پھر ’ایکسپوژر نوٹیفیکیشن‘ منتخب کریں
  • پھر ’الاؤ نوٹیفیکیشنز‘ آپشن کا انتخاب کریں

جب صارفین پہلی بار ایپ انسٹال کرتے ہیں تو فون ان سے مطلوبہ اجازت مانگتا ہے۔

لیکن اس میں خامی یہ ہے کہ جب آپ ایپل ایپس کو نئے فون میں منتقل کرتے ہیں تو فون آپ سے اجازت نہیں لیتا اور عام لوگوں کے لیے یہ پوری طرح سے واضح نہیں ہے کہ ایسا کرنے کی ضرورت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل کے آئی فون 12 میں نیا کیا ہے؟

نیا آئی فون لوگوں کو ’بھیانک‘ کیوں لگتا ہے

آئی فون 12: جدید چِپ ٹیکنالوجی سے سمارٹ فون ’سمارٹ ترین‘ بن گیا

نتیجے کے طور پر اس ایپ کی بلوٹوتھ پر مبنی ’میچنگ فیسیلیٹی‘ کام نہیں کرتی۔

اسے ایسا صارفین کی رازداری کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔

تاہم ایپ کے ذریعے دکھایا گیا ہے کہ الرٹ یہ اشارہ کرتا ہے کہ اس کی کچھ اور وجوہات ہیں۔

کئی صارفین کو یہ ایرر کا پیغام ملا

کئی صارفین کو یہ ایرر کا پیغام ملا

معاملات مزید الجھ گئے جب اس پر کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ کہا کہ آئی فون 12 ان فونز میں سے ہے جس پر سافٹ ویئر سے مطابقت کی آزمائش نہیں کی گئی ہے۔

کچھ صارفین نے ایپ کو ہٹا کر اسے دوبارہ ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جس کی وجہ سے فون نے ’ایکسپوژر نوٹیفیکیشن‘ کی اجازت کی درخواست مانگی۔

تاہم اس تکنیک کے نتیجے میں ایپ میں محفوظ تمام معلومات غائب ہو جاتی ہیں جن میں وہ مقامات بھی ہوتے ہیں جہاں پر صارفین نے ’چیک اِن‘ کیا ہوتا ہے۔

اب تک تقریباً 18 لاکھ افراد ’این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ‘ انسٹال کرچکے ہیں۔ رابطے کا پتہ لگانے کے علاوہ اس کا استعمال ریستوران اور تفریحی سہولیات کے دوروں کو درج کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی علامات کی جانچ پڑتال اور اس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

بی بی سی نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ چین کی کمپنی ہواوے بھی این ایچ ایس کے ’ٹیسٹ اینڈ ٹریس‘ عہدیداروں کے ساتھ مل کر کوشش کر رہی ہے کہ یہ ایپ اس کے نئے فونز پر بھی کام کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp