حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ


\"pia\"

ایبٹ آباد: حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 کو 4 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کرنا تھا تاہم اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی طیارے کا ایئرکنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر اور فوجی دستے جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ادھر ترجمان پی آئی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 40 افراد سوار تھے جب کہ طیارے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ کی ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

There were 42 passengers aboard the flight PK611 that was bound from Chitral to Islamabad and crashed in Havelian, Abbotabad. [First images] pic.twitter.com/EEQ2CqaIzj

— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) December 7, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments