شان کونری: جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے شان کونری 90 برس کی عمر میں وفات پا گئے


شان کونری
جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے سر شان کونری 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے گھر والوں نے کی ہے۔

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار کو جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کے باعث سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور وہ اس کردار کو بڑی سکرین پر لانے والے پہلے اداکار تھے۔ انھوں نے جیمز بانڈ سیریز کی سات فلموں میں اداکاری کی۔

ان کا اداکاری کا کریئر دہائیوں پر محیط ہے اور ان کو ملنے والے متعدد ایوارڈز میں ایک آسکر،دو بافٹا ایوارڈّز اور تین گولڈن گلوبز شامل ہیں۔

ان کے بیٹے جیسن کونری نے بتایا کہ ان کے والد کی وفات بہاماس میں پرسکون انداز میں سوتے میں ہوئی اور وہ ‘کچھ عرصے سے علیل’ بھی تھے۔

سر شان کونری کی دیگر فلموں میں دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر، انڈیانا جونز اور لاسٹ کروسیڈ اور دی راک شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

’جیمز بانڈ‘ سر راجر مور انتقال کر گئے

ڈوسکو پوپوف: اصل جیمز بانڈ جو ایک ٹرپل ایجنٹ تھا

جیمز بانڈ فلم: ایک منٹ کا ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ معاوضہ

متعدد پولز کے مطابق انھیں اس طویل جاسوسی سیریز میں جیمز بانڈ 007 کا کردار نبھانے والے متعدد اداکاروں بہترین ادکار مانا جاتا ہے۔

جیسن کونری کے مطابق ان کے والد کی وفات کے وقت ان کے خاندان کے متعدد افراد ان کے ارد گرد موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ ‘ہم ابھی بھی اس اتنے بڑے واقعے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ اب سے کچھ دیر قبل ہی ہوا ہے، حالانکہ میرے والے ایک عرصے سے علیل تھے۔

شان کونیری

'یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک غمگین دن ہے جو میرے والد سے محبت کرتے تھے یا ان کو جانتے تھے اور یہ مایوس کن ہے ان سب کے لیے بھی جو ان کی اداکاری کے تحفے سے محظوظ ہوئے۔'

انھیں 1988 میں فلم دی انٹچ ایبلز میں ایک آئرش پولیس افسر کا کردار نبھانے پر بہترین معاون ادکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

انھوں سنہ 2000 میں ملکہ برطانیہ نے سر کے خطاب سے بھی نوازا تھا۔ اگست میں ابھوں 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32498 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp