لاہور میں ٹیوشن پڑھنے والے 12 سالہ طالب علم کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار


 لاہور میں نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے 12 سالہ طالب علم کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ 12 سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔ مغوی بچہ دو سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نواں کوٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).