یہ عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہیں


جناب وزیر اعظم صاحب جب آپ نے شوکت خانم جیسے قابل تقلید اسپتال بنانے کی ٹھانی تو دنیا نے دیکھا کے اس عظیم خواب کو پورا کرنے کی راہ میں جو رکاوٹ آئی آپ نے اسے احسن طریقے سے حل کیا۔ جناب وزیر اعظم صاحب یہ آپ ہی تھے جب شوکت خانم کینسر اسپتال کے منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے سلسلے میں آپ نے ملک بھر سے چوٹی کے ڈاکٹروں سے کینسر اسپتال کے منصوبے کے حوالے سے رائے لی تو 20 ڈاکٹروں میں سے 19 ڈاکٹروں نے اس منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا مگر یہ آپ ہی تھے جس نے ایک ناقابل عمل منصوبے کو شاندار طریقے سے قابل عمل بنا کر تاریخ رقم کی اور کینسر اسپتال کا قیام ممکن بنایا۔

جناب وزیر اعظم یہ عزیز بھی آپ کو ہی جاتا ہے کہ جب کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو فاسٹ بولر بنے اس کے بعد آل راؤنڈر پھر کپتانی بھی حاصل کی جناب وہ آپ ہی تھے جس نے تمام تر کمزوریوں اور خوف و خطر پر قابو پا کر پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپین بنایا اور اس کے بعد سیاست میں قدم رکھا تو ایک طویل جدوجہد کے بعد سیاست میں بھی نقطہ عروج پر پہنچ گئے۔ جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہی ہے جس نے زندگی میں دو مختلف شعبوں میں قدم رکھا اور دنوں شعبوں کے نقطہ عروج پر پہنچ کر نوجوان نسل کے لیے ایک مثال قائم کی۔

جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہے جس نے پاکستان میں اس تاثر کو کافی حد تک کم کیا کہ پاکستان میں صرف جاگیردار، سرمایہ دار اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد ہی ملک کے اہم منصبوں پر فائز ہو سکتے ہے آپ نے طویل جدوجہد کرنے کے بعد وزیر اعظم کے منصب کو حاصل کر کے ایک بہترین مثال اور قابل تقلید عمل کی بنیاد رکھی ہے اور آپ کا یہ عمل نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ کے طور پر قدم با قدم ان کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہی ہے جس نے اپنے عمدہ وہ بہترین حکمت عملی سے پوری دنیا میں پاکستان کے تشخص کو نمایاں مقام دلایا اور پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہی تھے جس نے انڈین پائلٹ کو گرفتاری کے فوراً بعد بھارت کے حوالے کر کہ دشمن کو بنا جنگ کے شکست سے دوچار اور دنیا بھر میں دشمن کے عزائم کو آشکار کیا۔ جناب وہ آپ ہی ہے جس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہمت حوصلے اور جواں مردی سے دنیا کو ایک مضبوط و موثر جواب دیا اور پوری مسلم امہ کی بہترین نمائندگی کر کے مسلمانوں کے جذبات سے دنیا کو احسن طریقے سے آگاہ کیا۔

جناب وزیر اعظم صاحب کرتار پور راہداری کے ذریعے جو عمدہ و بہترین اسٹریٹیجک چال آپ نے چلی ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہی ہے جس نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور مظلوم کشمیروں پر کیے جانے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا۔ جناب وزیر اعظم صاحب وہ آپ ہی ہے جس نے بھارتی جنگی جنون کو اپنی عقلمندی و ہوشمندی سے کم کیا اور بھارت کے پاکستان مخالف کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اپنے امن دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے خطہ کو ایک بار پھر جنگ کی صورت حال سے بچایا۔

جناب وزیر اعظم صاحب انضمام فاٹا بھی آپ کی حکومت کے دوران ہی ہونا قرار پایا اور فاٹا کے غیور عوام کو ایک طویل عرصے کے بعد انگریزوں کے بنائے ہوئے کالے قانون کے شکنجے سے آزاد کیا اب فاٹا بھی خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب وزیر اعظم صاحب اس طویل تمہید کے بعد عرض ہے کہ آپ نے بارہا ایسے شاندار کام کیے کہ دیگر کسی کے نصیب میں ایسی کامیابی نہ آ سکی جناب وزیر اعظم گزارش عرض ہے کہ خطہ امن و محبت گلگت بلتستان کے باشندے ایک طویل عرصے سے ان بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہے جو پاکستان کے دیگر باشندوں کو حاصل ہے جناب والا اس بات کے تو آپ خود بھی شاہد ہے کے وادی امن و محبت گلگت بلتستان کے باشندے محبت کرنے والے قانون کا احترام کرنے والے اور سب سے بڑھ کر پاکستان کی سالمیت کے خاطر اپنے جواں نثار کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

جناب وزیر اعظم صاحب یہ اس خطے کے عوام کی امن و پاکستان دوستی کا ہی نتیجہ ہے کہ دشمن کے پے در پے چال بازیوں کے باوجود اور بنیادی آئینی حقوق سے محرومی کے باوجود خطہ بے آئین کے باشندے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ جناب وزیر اعظم صاحب آپ نے کئی ایسے معرکے سر کیے جو آپ سے پہلے کوئی نہ کر سکا جناب آپ سے گزارش ہے کہ ہمت اور ذاتی دلچسپی لے کر گلگت بلتستان کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں اور من عن وہ تمام حقوق دیے جائے جو گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کے مطابق ہو۔ جناب وزیر اعظم صاحب گلگت بلتستان کے غیور عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر کر اس بات کا عملی ثبوت دیں کہ آپ واقعی تبدیلی کے خواہشمند ہے۔ جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب گلگت بلتستان کے حقوق کے مسئلے کا حل آپ ہی نکال سکتے ہے یہ تاریخی کام عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).