امریکی عوام نتائج کا طویل انتظار کیسے برداشت کر رہے ہیں؟


امریکہ میں اس وقت تناؤ کی صورتحال ہے۔ ایک طرف ملک میں الیکشن حکام کی جانب سے ووٹوں کی گتتی کا عمل تاحال جاری ہے تو دوسری جانب مختلف ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جارجیا اور پینسلوینیا جیسی ریاستوں میں جو بائیڈن تیزی سے صدر ٹرمپ کی برتری کم کر رہے ہیں تو کچھ ریاستوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’ٹرمپ جانی آپ نے سب سے پہلے تو گھبرانا نہیں ہے‘

کسی کو واضح برتری حاصل نہ ہوئی تو؟ نتائج سے متعلق چند سوالات کے جواب

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے نتائج میں تاخیر کیوں ہو سکتی ہے؟

ایسے میں امریکی عوام ٹی وی سکرینز سے لگ کر بیٹھے ہیں اور ممکنہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ جہاں ملک کی کئی ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں، وہیں انٹرنیٹ پر اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے اور میمز بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

منگل کی پولنگ کے بعد سے عوام نتائج کے لیے بے چین اس لیے بھی ہیں کیونکہ انھیں الیکشن کی رات ہی فاتح کی خبر مل جانے کی عادت ہے۔

تاہم یہ انتخاب کورونا وائرس کے باعث انتہائی غیر معمولی صورتحال میں ہوا جس کے باعث ووٹوں کی گنتی میں تاخیر الیکشن سے قبل بھی متوقع تھی۔

لوگوں نے اپنی گھبراہٹ اور پریشانی کو کم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر میمز شیئر کرنے شروع کیے۔ ان میمز کو شیئر کرنے میں ایک طرف تو امریکی عوام پیش پیش تھے تو دوسری جانب ایران، برازیل اور چین سے بھی لوگ اس تاخیر پر مزاحیہ تبصرے کر رہے تھے۔

اس سب کے درمیان ہمیں یہ ضرور معلوم ہے کہ اب یہ الیکشن انتہائی طویل محسوس ہونے لگا ہے۔

ایسے وقت میں جب حکام ووٹ گن رہے ہیں، ایگزٹ پولز کے ذریعے پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں اور میڈیا متوقع نتائج پیش کر رہا ہے تو ایسے میں کسی بھی دوسری چیز کے بارے میں سوچنا خاصا مشکل ہے۔

اس دوران خصوصی توجہ ان ریاستوں کی دی جا رہی ہے جہاں تاحال کوئی فاتح نہیں ٹھہرا۔ ویسے تو ابھی ایسی چھ ریاستیں ہیں لیکن ان میں سے تین اہم ریاستوں میں ایریزونا، نیواڈ اور پیسلوینیا شامل ہیں۔

https://twitter.com/cheyennehaslett/status/1324447825049038848?s=20

ریاست نیواڈا کو خاص طور پر اس وقت سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور میمز کا سامنا ہے۔

اس دوران متعدد صارفین نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں جس میں یہ سست روی ظاہر ہو رہی تھی اور پھر انھوں نے اسے نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی سے جوڑ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کے برازیل میں اس وقت یہ میم مقبول ہے کہ امریکی اپنے ملک کے برعکس دوسرے ممالک کے صدور چننے میں جلدبازی سے کام لیتے ہیں۔

https://twitter.com/rezahakbari/status/1324431601615462401?s=20

ایک اور صارف نے ایرانی محفلِ موسیقی میں سست روی سے ساز بجانے والے کو نیواڈا میں گنتی کرنے والوں سے تشبیہ دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32492 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp