میک ڈونلڈز اب ’گوشت سے پاک‘ میک پلانٹ برگر بھی بنائے گا


A McDonalds outlet
امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 میں پلانٹ بیسڈ یعنی سبزیوں، پودوں وغیرہ سے بنی اور گوشت سے بالکل پاک کھانے پینے کی اشیا کی ایک لائن متعارف کرائے گا جسے ’میک پلانٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میک ڈونلڈز کا کہنا تھا کہ وہ گوشت سے پاک برگر، چکن کے متبادل اور ناشتے کے سینڈویچ بھی بنائے گا۔

بارکلیز بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2029 تک گوشت کے متبادل کے استعمال کی مالیت 140 تقریباً ڈیڑھ کھرب تک ہوسکتی ہے۔

میک ڈونلڈز نے کینڈا میں بیونڈ میٹ کے ساتھ مل کر گوشت سے پاک برگروں کا ٹیسٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’غذا کا مستقبل‘: لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت

کیا آپ لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کھائیں گے؟

دنیا میں سب سے زیادہ گوشت خور لوگ کون ہیں؟

تاہم میک ڈونلڈز کے اعلان کے بعد بیونڈ میٹ کے حصص گر گئے کیونکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فاسٹ فوڈ چین کو گوشت کا متبادل کون فراہم کرے گا۔

گوشت کے متبادل کے لیے یہ بنیادی اقدام گوشت سے صحت، ماحولیات اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے متعلق پائی جانے والے تشویش کی بنا پر لیا گیا ہے۔

گوشت خور

میک ڈونلڈ کے انٹرنیشنل آپریشن کے سربراہ آئن بورڈن کا کہنا تھا ’ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایک ثابت شدہ، مزیدار چکھنے والی چیز بنا لی ہے۔‘

تاہم مک ڈونلڈز کو گوشت سے پاک متبادل کی مارکیٹ میں دستیابی نسبتاً تاخیر سے ہو گی۔

برگر کنگ، وائٹ کیسل اور ڈنکن برانڈز گروپ سمیت دیگر فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس نے پہلے ہی گوشت سے پاک برگر متعارف کرائے ہیں۔

میک ڈونلڈز ابھی بھی ’بگ میک‘، ’میک نگگیٹس‘ اور فرنچ فرائز کی فروخت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جو اہم مارکیٹوں میں ان کی کل فروخت کا تقریباً 70 فیصد ہیں۔

میک ڈونلڈز، جس نے پیر کو اپنی تیسری سہ ماہی میں مارکیٹ کو زیر کرنے والے منافع کی اطلاع دی، نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ وہ اپنی گوشت سے پاک اشیا کے لیے کون سا سپلائر استعمال کریں گے۔

بیونڈ میٹ کا اصرار ہے کہ وہ اس عمل میں شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے ’بیونڈ میٹ اور مکڈونلڈ کے علاوہ گوشت سے پاک پیٹی مشترکہ طور پر تیار کی گئی ہے جو میک پلانٹ پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp