جیفری ٹوبنزوم میٹنگ کے دوران مشت زنی کے الزام پر امریکی جریدے نیو یارکر کا سینیئر صحافی نوکری سے فارغ


جیفری ٹوبن، نیویارکر
امریکی جریدے نیو یارکر کے ایک سینیئر رپورٹر پر دورانِ زوم میٹنگ نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگنے کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

ساٹھ 60 سالہ جیفری ٹوبن امریکی نیوز چینل سی این این پر بھی سینئر قانونی ماہر کے طور پر نظر آتے رہے ہیں۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ ‘مجھے برخاست کر دیا گیا ہے۔’

نیو یارکر کی مالک کمپنی کونڈے ناسٹ نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ‘ہم سب کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ ہم دفتری معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔’

گذشتہ ماہ ٹوبن کو ملازمت معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق انھیں لگا تھا کہ وہ میٹنگ کے دوران کیمرے پر نظر نہیں آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا میں گھر سے کام: ملازمت کی جگہ پر دوستیاں کیوں ضروری ہیں؟

’زوم تھکان‘: ویڈیو کالز کے بعد تھکن کا احساس کیوں ہوتا ہے؟

’ہم نے وین میں رہنے کے لیے اپنا سب کچھ فروخت کر دیا‘

ابتدائی طور پر یہ انکشاف وائس نیوز کی ایک خبر میں ہوا تھا جس کے مطابق ٹوبن کے ساتھیوں نے انھیں برہنہ ہوتے دیکھا اور اس وقت وہ بظاہر ایک دوسری ویڈیو کال پر بھی تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کونڈے ناسٹ کے اعلی اہلکار سٹین ڈنکن نے دفتر کے عملے کو بتایا تھا کہ اندرونی تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں ٹوبن اب ‘ہماری کمپنی سے منسلک نہیں رہے۔’

انھوں نے مزید کہا تھا کہ ‘ہم ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام افراد خود کو قابل احترام محسوس کریں اور ضابطہ اخلاق کی پیروی ہوسکے۔’

یہ واقعہ 15 اکتوبر کو پیش آیا۔ اس دوران نیو یارکر اور ڈبلیو این وائے سی ریڈیو کے عملے کی موجودگی میں الیکشن سے متعلق تیاریاں چل رہی تھی۔ اس کے بعد ٹوبن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/JeffreyToobin/status/1326644658991140866

وائس نیوز کو دیے گئے بیان میں ٹوبن نے کہا تھا کہ ‘میرے سے ایک احمقانہ غلطی ہوئی جو باعث شرمندگی ہے۔ میں سمجھا کہ میں کیمرے پر نہیں ہوں۔’

انھوں نے اپنے خاندان، دوستوں اور دفتر کے ساتھیوں سے معذرت کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے لگا تھا کہ میں زوم پر نظر نہیں آ رہا۔۔۔ مجھے یقین تھا کہ زوم کال پر مجھے کوئی نہیں دیکھ رہا۔ مجھے لگا تھا کہ میں نے زوم کی ویڈیو کال میوٹ کر دی ہے۔’

وائس نے دو ذرائع کا بھی حوالہ دیا جو اس آن لائن میٹنگ میں موجود تھے اور جنھوں نے یہ واقعہ دیکھا۔

امریکی انتخاب کی اس تیاری میں نیو یارکر کی معروف شخصیات نے سیاستدانوں کے روپ اپنائے ہوئے تھے، جیسے صدر ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن۔ ٹوبن اس ریہرسل میں عدلیہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

وائس کے ذرائع کے مطابق ایک بریک کے دوران ایسا لگا جیسے ٹوبن ایک دوسری ویڈیو کال پر بھی ہیں۔ کچھ لمحات کے بعد انھیں عضو تناسل کو چھوتے دیکھا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp