سیف علی خان کی ‘نیٹ فلکس’ پر جلد واپسی متوقع


بالی وڈ اداکارسیف علی خان کی نیٹ فلکس کی فلموں میں واپسی ہو رہی ہے۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی نیٹ فلکس کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

سیف علی خان نے پہلی مرتبہ 2018 میں نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ میں کام کیا تھا۔ وہ نیٹ فلکس سے وابستہ ہونے والے پہلے بھارتی اداکار تھے۔

نئی فلم سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سیف علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی نیٹ فلکس فلم کے لیے ایک اسکرپٹ فائنل کیا ہے جو میرے خیال میں بہترین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اسکرپٹ سے متعلق تمام معاملات دیکھ چکا ہوں۔ مجھے اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ فلم کا آئیڈیا اور ڈائریکٹر دونوں پسند ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کی تاریخیں ترتیب دینے کے مراحل میں ہیں۔

پچاس سالہ اداکار نے حال ہی میں ‘ببلی اور بنٹی ٹو’ شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اداکارہ رانی مکھر جی نے کام کیا ہے۔ یہ فلم 2005 میں بننے والی فلم ‘ببلی اور بنٹی’ کا سیکوئل ہے۔

سیف علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘بھوت پولیس’ میں بھی کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ ساتھی فن کاروں ارجن کپور، جیکولین فرنینڈز اور یامی گوتھم کے ساتھ نظر آئیں گے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa