پی ایس ایل کا فائنل: آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں پنجہ آزمائی ہوگی


پاکستان میں کرکٹ کے کروڑوں شائقین کئی سال سے ملک کے جن دو بڑے شہروں کی ٹیموں کو پاکستان پریمیئر لیگ کے فائنل میں پنجہ آزمائی کرتے دیکھنا چاہتے تھے منگل کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں یہ دونوں ٹیمیں، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پانچویں ٹورنامنٹ کے فائنل میں اب سے کچھ دیر میں مدمقابل ہوں گے۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ کراچی کنگز اس سے قبل پلے آف تک پہنچی ہے لیکن لاہور قلندرز چار سال آخری نمبر پر رہی ہے۔

یہ فائنل پی ایس ایل کی تاریخ کا 150 واں میچ بھی ہے۔

کراچی کنگز کے بابراعظم اس پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 410 رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی سب سے زیادہ 17 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

لاہور قلندرز گزشتہ پانچوں ٹورنامنٹس میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی اور اس ہی وجہ سے لاہور قلندرز کے چاہنے والے مایوسی کر شکار ہو گئے تھے۔ لیکن سیمی فائنل میں ان کی ٹیم نے جس طرح ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی اس سے کرکٹ شائقن اور لاہور قلندرز کے مداحوں میں جوش اور جذبہ ایک مرتبہ پھر تازہ ہو گیا ہے۔

کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے پی ایس ایل کے پانچویں ٹورنامنٹ میں خلل پڑ گیا تھا اور آخری مرحلے کے مقابلے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد سخت پابندیوں اور خالی سٹیڈیمز میں دوبارہ کھیلے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’کراچی جیتے یا لاہور، نمبر ون ہے کوئی اور‘

فواد رانا: میں لاہوری ہوں سب کو میرے موڈ کا پتا ہے

’رمیز بھائی کی بہت عزت۔۔۔ مگر کسی کے کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑوں گا‘

لاہور قلندرز نے سیمی فائنل مقابلے میں اس ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ فاتح رہنے والی ٹیم پشاور ظلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں محمد عامر کی شاندار بولنگ کی وجہ سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنایا۔

کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان) بابر اعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، افتخار احمد، کیڈوک والٹن، شئرفین ردرفورڈ، وین پارنیل، محمد عامر، وقاص مقصود، ارشد اقبال، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان، عمید آصف، عثمان میر، اویس ضیا، عامر یامین اور عمیر خان۔

لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان) فخر زمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بن ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویز، محمد فیصان، شاہین شاہ آفریدی، دلبر حسین، ہارث رؤف، عثمان خان شنواری، عابد علی، فرزان راجہ، ڈیویڈ ویلا، ماز خان، جاہد علی اور سلمان ارشد۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp