اریما نسرین: کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی نرس کی یاد میں سکالرشپ کا آغاز


برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والی ایک نرس کی یاد میں سکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اریما نسرین کی عمر 36 برس تھی اور وہ والسل مینور ہسپتال میں کام کرتی تھیں۔ ان کی وفات تین اپریل کو انتہائی نگہداشت میں کچھ ہفتے گزارنے کے بعد ہوئی۔

یہ سکیم نرسنگ کے خواشمند ان افراد کو ڈگری کے لیے مکمل فنڈنگ دے گی جو شعبہ صحت میں کرئیر بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس فیس دینے کی سکت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکر

امریکہ میں کورونا کے باعث ڈھائی لاکھ اموات، پاکستان میں بھی دوسری لہر زور پکڑنے لگی

کورونا وائرس اس قدر مہلک کیوں ہے؟

اریما نسرین کی بہن کزیمہ افضال کہتی ہیں کہ یہ فنڈ حیرت انگیز مواقع فراہم کرے گا۔

اریما تین بچوں کی ماہ تھیں۔ انھوں نے اپنے کام کا آغاز ہسپتال میں ہاؤس کیپر کے طور پر 2003 میں شروع کیا۔ بعد میں انھوں نے نرس بننے کا خواب پورا کیا۔ وہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈیوٹی پر مامور تھیں۔

آنے والے سالوں میں انھیں اپنے کام کی جگہ پر ہی وینٹی لیٹر پر اس وقت رکھا گیا جب وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بالکل ٹھیک تھیں۔

دونوں بہنوں، اریما نسرین اور کزیمہ افضال، نے اپنے کیریئر کا آغاز ہسپتال میں ہاؤس کیپر یعنی صفائی کے عملے میں شامل ہو کر کیا تھا۔

ہسپتال میں ان کے ساتھی ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ بہت قابل عزت، احسان کرنے والی اور شفیق تھیں۔

والسل کے علاقے میں کوئی بھی اس سکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ انھیں تین سال کی نرسنگ کی ڈگری دی جائے گی اور ٹریننگ کے دوران تنخواہ بھی ملے گی۔

ڈگری مکمل ہونے کے بعد وہ سٹاف نرس بن سکیں گے۔

کزیمہ افضال

اریما نسرین کی بہن کزیمہ افضال کہتی ہیں کہ یہ فنڈ حیرت انگیز مواقع فراہم کرے گا۔

گذشتہ برس سے مسز افضال وارڈ میں ہیلتھ کیئر میں معاون کے طور پر کام کر رہی ہیں جہاں ان کی بہن کام کرتی تھیں۔ وہ پُرامید ہیں کہ وہ نرس بن جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سکالر شپ بہت اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر اریما نسرین ابھی بھی وہاں ہوتیں تو وہ بہت سوں کو ان کا خواب پورا کرنے میں مدد کرتیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ان کے بچوں اور ہم سب سے لیے بہت ہے۔

والسل ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر برائے شعبہ نرسنگ این میری رائلی کا کہنا ہے کہ مسز نسرین نے یہاں واقعی اپنے کام سے فرق پیدا کیا ہے اور ہم دوسروں میں بھی ایسا ہی عزم، وابستگی اور لگن چاہتے ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp