بی بی سی کی 100 خواتین 2020: فہرست میں اس سال کون کون شامل ہے؟


Image shows selection of women from 2020 list
بی بی سی نے دنیا بھر سے سنہ 2020 کی متاثر کن اور بااثر 100 خواتین کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔

اس سال 100 خواتین کی فہرست میں ان ناموں کو شامل کیا گیا ہے جو پریشان کن حالات میں رہتے ہوئے بھی تبدیلی لانے کے لیے راہنمائی کے ساتھ ساتھ متاثرکن کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، جو جنسی تشدد کے خلاف کھل کر بات کرتی ہیں اور انھوں نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر سے انکار کیا ہے، اور پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے والے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں صنا مارن، جو فن لینڈ میں خواتین کی مخلوط حکومت کی سربراہی کرتی ہیں، متحدہ عرب امارات کی جدید ٹیکنالوجیز کی وزیر اور متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کی چیئر پرسن سارہ الامیری اور سارہ گلبرٹ، جو کورونا ویکسین بنانے والی آکسفورڈ تحقیق کی سربراہی کر رہی ہیں، جیسی بااثر خواتین کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مصنفہ فینگ فینگ جنھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ووہان میں ہونے والے واقعات کو ڈاکیومنٹ کیا، اور جنوبی افریقہ کی گلوکار زاہارا، جنھوں نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے آواز اٹھائی، بھی 100 بااثر خواتین میں شامل ہیں۔

اس غیر معمولی سال میں جہاں دنیا بھر میں لاتعداد خواتین نے دوسروں کے لیے قربانیاں دی ہیں، اس فہرست میں پہلا نمبر ایسی عورتوں کے اعزاز میں چھوڑا گیا ہے جنھوں نے تبدیلی کی کاوش میں اپنی جانیں بھی قربان کر دیں۔
Click here to see the BBC interactive

ان 100 خواتین کا انتخاب کیسے کیا گیا؟

بی بی سی #100Women کی ٹیم نے ورلڈ سروس ٹیموں کے تجویز کاردہ ناموں اور اپنی تحقیق کی بنیاد پر ایک مختصر فہرست تیار کی۔ ہم ایسی خواتین کی تلاش میں تھے جنھوں نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی یا با اثر کردار ادا کیا، یا جن کی کہانیاں متاثر کن ہیں، یا وہ جنھوں نے کوئی انتہائی اہم مقام حاصل کیا یا انھوں نے اپنے معاشروں کو ایسے طریقوں سے متاثر کیا جو ضروری نہیں کہ خبریں میں جگہ بنا پائیں۔

حتمی ناموں کا انتخاب کرنے سے قبل، جمع کیے گئے تمام ناموں کا تخمینہ، اس سال کے تھیم (مرکزی خیال) یعنی ایسی خواتین جو اپنے اپنے خطوں میں تبدیلی لانے کا باعث بنیں، کے حساب سے لگایا گیا۔

Short presentational grey line

تصاویر کے جملہ حقوق:

کاپی رائٹس: میلبورن یونیورسٹی ، کم سوہیون ، کوکوٹ ڈیٹ ، راہتا سانگروڈ ، فی گلوریا گرویمیر ، راکیان براہسماٹو ، این سی آئی ڈی ، تھامس لیسن ، نندر ، کنجن جوشی ، شجان سیم ، شہباز شازی ، ایکس کیمیا آرش ایشورینیا ، یو این ایچ سی آر، نینسی راشید ، ایملی المینڈ بار ، آئی سی اے آر ڈی اے ، 89 اپ ، نو آئیسولیشن، انا کھڈریوا ، بوگڈانووا ایکٹیرینا ، انستااسیا وولکووا بائی سڈنی مارننگ ہیرالڈ ، یونیورسٹی آف آکسفورڈ / جان کیرنس ، ارویڈ ایرکسن ، نمونٹے نینکیمو ، جیرونیمو زائگا / ایمیزون فرنٹ لائنز ، الیجونو ڈراگوزپو ، ریک بوکانن فوٹوگرافی ، ایڈی ہرنینڈز فوٹوگرافی ، آنٹ آئی فوٹوگرافی ، کرس کولنگریج ، عبدلہیم بیلہمڈی ، کنمی اووپیٹو ، ایلین پروس سٹوڈیو ، ماسٹر کارڈ فاؤنڈیشن ، کیرن ڈولوا ، ہننا مینٹز ، فورٹریس ، وائس میڈیا گروپ ایل ایل سی ، وینیسا ناکیٹ ، فرانسس میوز سایٹڈ ڈیزائن ، اینجلو سٹوڈیو ، زولا فوٹو ، ڈیوڈ جی ، ول کرک ، پلوما ہربسٹین ، میگوئل مینڈوزا فوٹو سٹوڈیو ، ڈینس ایلس ، شانی ڈھنڈا ، ڈیونڈ ولیمز ، الکالڈیا میئر ڈی بوگوٹی ، گلوبل نیٹ ورک آف ویمن پیس بلڈرز ، ری ولیمز اور فنکار صدر کے ساتھ ، سیبسٹین لنڈسٹروم ، گیٹی امیجز ، سالابیلہ خیرونیسہ ، آندرس کیریس ، گلناز زوزہبیفا ، کلیئر گوڈلی ، آسٹریلئین واٹر ایسوسی ایشن ، وو باوجیان ، لورا کوٹیلہ پارئم منسٹر آفس ، او شیہ ٹومیٹی ، ماریا ایسومیٹی ڈیل ریو ، جیو سولیس ، لارینٹ سیروسی ، ڈی سی ایم ایس ، انتھی گجردو ، مورگن ملر ، ہیلینا پرائس ہمبرچٹ ، بشکریہ جان روس ، یو این ویمن / پلائی فوٹفینگ۔

Short presentational grey line


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp