محسن فخری زادے: ایران کے اعلیٰ جوہری سائنسدان کا تہران کے قریب قتل


ایران
ایران کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے سب سے سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے دارالحکومت تہران کے قریب ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

فخرا زادے ابسارڈ میں ہونے والے حملے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے بم چلایا اور اس کے بعد فخری زادے کی کار پر فائرنگ شروع کی۔

مغربی انٹیلیجنس ایجنسیاں فخری زادے کو ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کے پروگرام کا ماسٹر مائنڈ کہتی رہی ہیں۔

کئی ممالک کے سفارتکار انھیں ’ایران کے بم کا باپ‘ بھی کہتے تھے۔

٭٭٭اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp