چکوال میں ایک ہزار افراد کا احمدی عبادت گاہ پر قبضہ


\"chakwal\"اطلاعات کے مطابق، چکوال میں عید میلاد النبی کے ضمن میں مرتب ہونے والے ہجوم نے علاقے میں ایک احمدی عبادت گاہ پر حملہ کر دیا ہے۔ مشتعل ہجوم احمدی شہریوں کی تلاش میں سرگرداں رہا۔ عبادت گاہ میں موجود 40 کے قریب افراد نے خود کو اندر محصور کر لیا اور عبادت گاہ پر قبضہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ تاہم پولیس نے محصور افراد کو بحفاظت باہر نکل آنے پر آمادہ کر لیا۔ اس موقع پر حملہ آور گروہ نے اپنی فتح پر نعرے بازی کی۔

احمدیہ جماعت کے ترجمان سلیم الدین نے بتایا ہے کہ کچھ مقامی مذہبی پیشوا حالیہ دنوں میں احمدیہ کمیونٹی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ بیت الذکر ان کے حوالے کر دیا جائے۔ احمدیہ کمیونٹی کی طرف سے یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا چنانچہ عید میلاد النبی کے موقع پر جمع ہونے والا جلوس ڈنڈوں اور اٹشیں ہتھیاروں سے مسلح ہو کر عبادت گاہ کی طرف بڑھنے لگا۔ تقریباً چالیس افراد نے خود کو عمارت میں محصور کر لیا۔ اس پر حملہ آور ہجوم نے پتھراؤ شرع کر دیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق پولیس حملہ آوروں پر قابو پانے میں ناکام رہپی تاہم پولیس نے محسور افراد کو عمارت چھوڑنے پر آمادہ کر لیا ۔ پولیس کے ضلعی افسر منیر مارتھ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

\"chakwal1\"حملہ آور ہجوم نے قبضہ کرنے کے بعد عبادت گاہ میں موجود سامان کو نذر آتش کر دیا اور  عمارت کا فرش بھی دھویا گیا۔ یہ عبادت گاہ تقریباً ایک سو برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔

پنجاب حکومت کے مطابق دونوں گروہوں میں غلط فہمی ہو گئی تھی تاہم قانون نافذ کرنے والئ حکام موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی شعبہ طبیعیات کو نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کئے جانے کے بعد احمدیہ جماعت کے خلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے اور وزیر اعظم پر اپنا فیصلہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments