جنگلی حیات کا تحفظ: انڈیا میں رینگنے والے جانوروں کے لیے انوکھے پل کی تعمیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پل
BBC
انڈیا کے محکمہ جنگلات نے پہاڑی ریاست اترکھنڈ میں رینگنے والے اور چھوٹے جانوروں کے سڑک پار کرنے کے لیے ایک انوکھا پل تعمیر کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس 90 فٹ لمبے پل جسے ‘ایکو بریج’ کا نام دیا گیا ہے بانس، گھاس اور پٹ سن سے تعمیر کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے۔

اس پل کو تعمیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے رینگنے والے جانور انڈین ریاست اترکھنڈ کے مشہور سیاحتی مقام نینتال کو جانے والے شاہراہ پر تیز رفتار کاروں کے نیچے آ کر کچلے جاتے تھے۔

جانوروں کی توجہ پل کی جانب مرکوز کرنے کے لیے حکام اب اس پر گھاس اور بیلیں اگا رہے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے فاریسٹ آفیسر چندر شیکھر جوشی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس شاہراہ پر سیاحوں کی گاڑیوں کے نیچے آ کر بہت سے رینگنے والے اور چھوٹے جانور کچلے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جنگلی حیات کےدل موہ لینے والے انداز

انڈین ڈاکٹر جس نے ہزاروں ہاتھیوں کی جان بچائی

بیوقوف کتے، ہنستے گھوڑے اور مزاحیہ بلّیاں: 2020 کی مزاحیہ تصاویر

پل

BBC

ان کا کہنا تھا کہ حکام نے اس پل کی دونوں اطراف کیمرے نصب کر دیے ہیں تاکہ وہ جانوروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کر سکیں۔

اس یہ پل خود سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور بہت سے راہ گیر سیاح یہاں رک کر تصاویر اور سیلفیاں لیتے ہیں۔ تاہم محکمہ جنگلات کے حکام کو امید ہے کہ بہت جلد یہ پل جانوروں کی توجہ حاصل کر لے گا۔

ایک فاریسٹ آفیسر نے انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ‘یہ گھنا جنگل ہے اور ہاتھی، ہرن، بھینسے اور لیپرڈ اس علاقے میں گھومتے ہیں۔ ڈرائیور ان جانوروں کو کچھ فاصلے سے دیکھ کر اپنی گاڑیوں کی رفتار کم کر دیتے ہیں یا رک جاتے ہیں لیکن وہ سانپ، چھپکلیوں یا گلہریوں کے لیے ایسا بہت کم کرتے ہیں۔’

حکام کو امید ہے کہ یہ پل علاقے کے چھوٹے اور رینگنے والے جانوروں کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کرنے میں بھی مدد دے گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 17391 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp