چاند پر جھنڈا: امریکہ کے بعد چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دوسرا ملک بن گیا


Chinese flag
CNSA/CLEP
لینڈر نے چینی جھنڈے کو چاند کی سطی پر لگایا
چین نے امریکہ کے چاند پر امریکی جھنڈا لگانے کے 50 سال بعد اپنا جھنڈا بھی وہاں لگا دیا ہے۔

چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پانچ ستاروں والا سرخ چینی پرچم چاند کی سطح پر موجود ہے، جہاں ہوا بالکل نہیں ہے۔

یہ تصاویر روبوٹک خلائی گاڑی چینگ فائیو پر لگے کیمرے سے لی گئی ہیں۔ اس کے بعد وہ گاڑی جمعرات کو چاند کے پتھروں کے نمونوں کے ساتھ چاند سے نکل گئی تھی۔

چین کے دو سابقہ ​​قمری مشنوں میں جھنڈوں کو چاند کی سطح پر لگایا نہیں جا سکا تھا۔

امریکہ نے چاند پر اپنا پہلا جھنڈا سنہ 1969 میں انسانوں کو لے کر جانے والے اپولو 11 مشن کے دوران لگایا تھا۔ اس کے بعد جاری رکھے گئے مشنوں میں 1972 تک پانچ جھنڈے چاند کی سرزمین پر لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

چین کا چینگ فائیو مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا

چین کے چاند پر مشن کی اہمیت کیا ہے؟

چاند پر انسانی کمند اور سازشی مفروضے

کیا 2024 تک چاند آباد ہو جائے گا؟

سنہ 2012 میں ناسا نے کہا تھا کہ سیٹیلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں پانچوں جھنڈے ابھی بھی نظر آ رہے ہیں لیکن میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ سورج کی چمک کی وجہ سے ان کا رنگ اتر چکا ہو اور وہ سفید ہو چکے ہوں۔

چین نے اس مشن کے متعلق کیا کہا؟

چین کے ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ چینی جھنڈا امریکی اپولو مشنوں کے دوران پیدا ہونے والے جوش و خروش کی یاد دہانی کرا رہا ہے۔

چانگ 5 نے چاند کے شمال مغربی حصے میں لینڈ کیا

CNSA/CLEP
چینگ فائیو چاند کے شمال مغربی حصے پر لینڈ کیا تھا

چینگ فائیو چاند کی مٹی اور پتھروں کے نمونے چاند کی سطح سے 15 کلومیٹر اوپر چین کے لونر اوربیٹر میں لے گیا ہے، جو ایک ماڈیول میں بند ہوں گے اور اسے چین کے منگولیا کے خطے میں پھینکا جائے گا۔

کپڑے سے بنا چینی جھنڈا 2 میٹر چوڑا اور 90 سینٹی میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن ایک کلوگرام ہے۔ پراجیکٹ لیڈر لی یونفینگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ جھنڈے کے تمام حصوں کو ایسی خصوصیات دی گئی ہیں کہ وہ سرد درجہ حرارت میں بھی محفوظ رہے۔

پراجیکٹ ڈویلپر چینگ چانگ کا کہنا تھا کہ ’زمین پر استعمال کیا جانے والا کوئی عام قومی پرچم چاند کا شدید ماحول برداشت نہیں کر سکے گا۔‘

1969 میں امریکی خلا باز بز آلڈرن چینی جھنڈے کے ساتھ

NASA
1969 میں امریکی خلا باز بز آلڈرن چینی جھنڈے کے ساتھ
چاند کی سطح پر اب تک پانچ امریکی پرچم لگائے جا چکے ہیں

چاند کی سطح پر اب تک پانچ امریکی پرچم لگائے جا چکے ہیں

چاند پر لینڈنگ کے پہلے چینی مشن ’چینگ تھری‘ کے دوران چین کے قومی پرچم کو دیکھا گیا تھا، اس دوران لینڈر اور روور نے ایک دوسرے کی تصاویر لی تھیں۔ چینف فور لینڈر اور روور 2019 میں جھنڈا چاند کے تاریک حصے میں لے گئے تھے۔

تاہم، دونوں صورتوں میں اس وقت جھنڈا کپڑے کا نہیں تھا جسے ڈنڈے پر چڑھایا گیا ہو۔

گذشتہ سات برسوں میں چینگ فائیو کا مشن چین کی چاند پر ساتویں کامیاب لینڈنگ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp