سائنس کی دنیا سے!


1۔ سیوریج میں موجود کرونا وائرس کے جراثیم کو ٹیسٹ کرنے سے کووڈ نائنٹین کی وبا پھیلنے کا ابتدائی اندازہ ہسپتالوں میں داخلوں کی شرح بڑھنے سے پانچ دن قبل تک لگایا جا سکتا ہے۔

2۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ خون آشام چمگادڑیں بیمار پڑنے پر اپنے ٹھکانوں پر موجود دوسرے ساتھیوں سے معاشرتی دوری اختیار کر لیتی ہیں۔

3۔ ایک نئے آلے کی پیوندکاری سے بالائی بازو کے فالج کا شکار مریض کمپیوٹرز کو اپنی سوچ اور آنکھوں کی حرکت سے کنٹرول کرنے کے قابل ہو گئے۔

4۔ سائنسدان گولی نما شکل کے نینو ذرات بنانے کے قابل ہو گئے ہیں جو سرطان زدہ خلیوں کے اندر داخل ہو کر ان کو گرم کر کے تباہ کرنے پر قادر ہیں۔

5۔ ایک تحقیق نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کتوں کے ساتھ انسانی تعلق گیارہ ہزار سال سے زیادہ پرانا اور محض ایک ساتھی ہونے سے زیادہ پیچیدہ ہے۔

6۔ ایک تحقیق کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال آنتوں کے جراثیمی نظام کو تباہ کر سکتا ہے اور انفلیمیٹری باول ڈیزیز جیسے کہ Crohn ’s disease کا باعث بن سکتا ہے۔

7۔ ڈنمارک میں کئی سالوں پر پھیلی ایک سائنسی تحقیق نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پرندے ہوائی چکیوں کے بلیڈ سے خود کو اچھی طرح سے بچا سکتے ہیں۔

8۔ چاند کی سورج کی روشنی سے منور سطح پر پانی کی موجودگی کا انکشاف یہ ظاہر کرتا ہے کہ پانی کی موجودگی چاند کے صرف تاریک حصوں تک محدود نہیں ہے۔

9۔ خلابازوں نے سورج کے گرد چکر لگاتا ایک اسٹرائیڈ دریافت کیا ہے جو مکمل طور پر لوہے اور نکل سے بنا ہوا ہے۔ اس کی قیمت کا اندازہ دس ہزار Quadrillion ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک Quadrillion ہزار ٹریلین ڈالر کے برابر ہوتا ہے۔

10۔ ناسا کے سائنسدانوں نے زحل کے چاند ٹائٹن کے ماحول میں ایک ایسا سالمہ دریافت کیا ہے جو کسی اور ماحول میں نہیں پایا جاتا۔

11۔ سائنسی تجربات میں یہ واضح ہوا ہے کہ انسانی آنکھ میں موجود کارنیا کرونا وائرس کی انفیکشن کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔

12۔ ڈنمارک کے fur فارم میں موجود دو سو سے زیادہ بیمار minks کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

13۔ سات سال کے طویل سائنسی تجربات کے بعد UK میں موجود ایک تجرباتی فیوژن ری ایکٹر نے پہلا plasma حاصل کیا۔

14۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ Psilocybin جسے ایک معجزاتی مشروم بھی کہا جاتا ہے، کا استعمال ڈپریشن سے بہت جلدی اور متاثر کن طریقے سے نجات دلاتا ہے۔

15۔ سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں ایک چوہے کی بصارت سے متعلق آپٹیک نرو کو کامیابی سے ریجنیریٹ کر لیا ہے جس سے آنکھوں کی خطرناک بیماریوں جسے گلاکومہ کے علاج میں ایک نئی امید قرار دیا جا رہا ہے۔

16۔ نئے شواہد کے مطابق نینڈرتھال اور انسانی نسل کے درمیان بقا کی لڑائی ایک لاکھ سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہی۔

17۔ ورزش کچھ مخصوص طرح کے کینسر کو وقوع پذیر ہونے سے روکتی ہے کیونکہ ورزش کے نتیجے میں ایسے کیمیائی سالمے پیدا ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑنے والے دفاعی نظام کو متحرک کرتے ہیں۔

18۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہماری ملکی وے کہکشاں میں ازکم تین سو ملین ایسے سیارے موجود ہیں جہاں پر زندگی نمو پذیر ہو سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ پر کسی طرح کی خلائی مخلوق کی موجودگی خارج از امکان نہیں ہے۔

19۔ ناسا نے کائنات میں پچھلے 43 برسوں سے سرگرداں وائجر ٹو نامی خلائی جہاز سے رابطہ دوبارہ استوار کر لیا ہے۔

20۔ خلابازوں نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے اندر سے آنے والے ایک پراسرار لیکن انتہائی طاقتور ریڈیو انرجی کے دھماکے کو ریکارڈ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).