پورن تلف کرنے پر والدین کو بیٹے کو ہرجانے دینا ہو گا: امریکی عدالت کا فیصلہ


ڈی وی ڈی
امریکی ریاست مشیگن میں ایک امریکی جج نے ایک 42 سالہ درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا ہے کہ وہ اپنا پورن کا ذخیرہ تلف کرنے پر اپنے والدین سے ہرجانہ مانگ سکتا ہے۔

ڈیوڈ ویرکنگ نے جو علیحدگی کے بعد سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں ان ہی پر پورن اور سیکس ٹوائز کو تلف کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے اور ان کا دعوی ہے کہ اس مواد کی مالیت 25 ہزار ڈالر کے قریب تھی۔

ان کے والدین نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ مسٹر ویرکنگ کو بتایا گیا تھا کہ وہ یہ سامان گھر نہ لائیں۔ جج کا کہنا ہے کہ مکان مالک کی حیثیت سے بھی والدین کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی ملکیت میں موجود چیزیں تلف کریں۔

ویرکنگ علیحدگی کے بعد 10 ماہ تک ریاست مشیگن میں گرینڈ ہیون میں اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ تاہم انھوں نے اگست 2017 میں یہاں سے جانے کا فیصلہ کیا۔ اب وہ انڈیانا میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہزاروں پورن سٹارز کی نجی معلومات لیک ہونے کا انکشاف

پورن ویب سائٹس پر کریڈٹ کارڈز منجمد کرنے کا مطالبہ

پورن ویب سائٹس پر کریڈٹ کارڈز منجمد کرنے کا مطالبہ

میا خلیفہ: ’پورن میں کوئی پیسے نہیں‘

ہالینڈ سینٹینیل اخبار کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی وسیع اور ‘ناقابلِ متبادل’ میگزین اور فلموں کا ذخیرہ اپنے والدین کے گھر ہی چھوڑ دیا تھا اور بعد میں انھیں معلوم ہوا کہ وہ اب ان کے پاس نہیں ہے۔

ان کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ ان کا سامان انڈیانا منتقل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں تھے اور وہ اسے اپنے گھر میں بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے۔

سینٹینیل کے مطابق مسٹر ویرکنگ نے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مواد غیرقانونی طور پر اپریل 2019 میں تلف کیا گیا تھا۔

مسٹر ویرکنگ اور ان کے والد کے درمیان ای میلز کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں بتایا گیا کہ پورن ڈی وی ڈیز سے بھرے 12 ڈبوں کے علاوہ دو ڈبے سیکس ٹوائز کے بھی تھے۔ مسٹر ویرکنگ کا کہنا ہے کہ ان کے 1600 سے زیادہ ڈی وی ڈیز اور ٹیپس موجود تھیں۔

ان میں سے ایک ای میل میں ویرکنگ کے والد نے انھیں کہا کہ ‘اس مواد کو تلف کر کے میں نے تم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔’

فیصلے کے بعد والدین کی جانب سے ایک وکیل نے بتایا کہ وہ اس وقت نقصان کا صحیح اندازہ لگا رہی ہیں اور انھوں نے نیواڈا میں فحش مواد کے ورثے کے میوزیم سے منسلک ایک ماہر سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان مراحل میں مدد حاصل کی جا سکے۔

ویرکنگ کو ہرجانے سے متعلق عدالت کو فروری کے وسط تک بتانا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32495 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp