پاکستان سٹاک ایکسچینج بڑ ے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ذریعہ بنے گی: اسحاق ڈار


\"IshaqDar480\" پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں ایکسچینج ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ذریعہ بھی بنے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اس تاریخی ایونٹ پر سب کو مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیت نیتی سے کام کرنے کی کوشش کی جائے تو ہر کام ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو مستقبل میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ضرورت تھی اور ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا خواب پورا ہونے میں 15 سال لگے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج آنے والے وقتوں میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا بھی ذریعہ بنے گی۔ قانون سازی سے متعلق حکومت کا وڑن واضح ہے۔ اس لئے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان کے متعلق کی جانے والی پیش گوئیاں غلط ثابت کر دی ہیں۔ معیشت کی بحالی کیلئے واضح روڈ میپ بنایا۔ پاکستان کے پاس 6 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ مارچ 2018 تک توانائی بحران کا خاتمہ کر دیں گے۔ معیشت ، انسداد دہشت گردی ، توانائی اور سماجی شعبے کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی سکیم ٹیکس ایمنسٹی سکیم نہیں ہے ، جس طرح ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی بنایا اسی طرح چارٹر آف اکانومی بنانے کی ضرورت ہے۔ آئندہ آنے والے وقت میں پاکستان کا مستقبل کافی روشن ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments