ایلون مسک اور جیف بیزوس سمیت پانچ شخصیات جن کی اربوں کی دولت میں 2020 میں اربوں کا اضافہ ہوا


امریکی ڈالر
پانچ امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 300 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا
وہ پہلے ہی ارب پتی تھے لیکن ان کی دولت بہت سے لوگوں کے لیے اس مشکل سال 2020 میں اور بھی بڑھ گئی۔

بلاشبہ اب جو سال ختم ہو رہا ہے وہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک مشکل سال تھا۔ دنیا بھر میں کوڈ 19 کی وبا کی وجہ سے سولہ لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ معاشی لحاظ سے بھی دنیا کو ایک بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کاروبار بند ہوئے اور لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

’دنیا کا امیر ترین شخص مسلمان تھا‘

دنیا کی امیر ترین خواتین کون ہیں؟

دنیا کے امیر ترین ملک کا غریب ترین شہر

تاہم کرۂ ارض کے امیر ترین لوگوں کے لیے یہ سال اتنا برا ثابت نہیں ہوا ہے۔

اس سال یعنی سنہ 2020 میں دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں ساتھ فیصد اضافہ ہوا لیکن امیر ترین لوگوں کی فہرست میں پہلے پانچ نمبر پر جو آتے ہیں ان کی مشترکہ دولت مجموعی طور پر 310.5 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

ایلون مسک

ایلون مسک کے لیے 2020 بہترین سال تھا

ایلون مسک، ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی

خلائی سیاحت کی کمپنی ’سپیس ایکس‘ کے بانی اور برقی گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے 2020 میں اپنی دولت میں مجموعی طور پر 140 بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق، اس کے ساتھ ہی گذشتہ پیر کو مجموعی طور پر ان کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 167،000 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

نومبر کے مہینے میں مسک نے ارب پتیوں کی فہرست میں کئی مقامات سر کیے اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر جیف بیزوس کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بلوم برگ کی ارب پتیوں کی فہرست میں ایلون مسک دوسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز میگزین نے جب سے دنیا کے امیر ترین لوگوں کی سالانہ فہرست جاری کرنی شروع کی ہے اس وقت سے یہ پہلا سال ہے جس کے دوران کسی ارب پتی کی دولت میں صرف بارہ مہینوں میں اتنا زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہو۔

برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریکارڈ توڑ فروخت کی بدولت ٹیسلا کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ دوسری طرف مسک کی ایک اور کمپنی، سپیس ایکس نے بھی ایک سال میں ترقی کی اور خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی پہلی نجی کمپنی بن گئی۔

جیف بیزوس، ایمیزون کے بانی اور مالک

جیف بیزوس

جیف بیزوس نے جو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے بھی مالک ہیں، سنہ 2020 کو دنیا کے سب سے امیر شخص کی حیثیت سے شروع کیا اور اسی طرح ختم کیا۔

2020 میں آن لائن فروخت میں بے پناہ اضافے سے جیف بیزوس کی ایمیزون کمپنی کو فائدہ ہوا ہے۔

ان کی مجموعی دولت میں 72 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وبائی امراض کی وجہ سے آن لائن فروخت میں تیزی سے ایمیزون کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

کچھ مہینوں پہلے بیزوس کی مجموعی مالی حیثیت کچھ دنوں کے لیے 200 بلین ڈالر سے بھی بڑھ گئی تھی لیکن اب اس کا تخمینہ 187 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

جیف بیزوس جو سماجی کاموں کے لیے کوئی زیادہ اچھی شہرت نہیں رکھتے تھے انھوں نے اس سال اس تاثر کو ذائل کرنے کی کوشش کی اور فروری میں انھوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 10 بلین ڈالر کی پیشکش کی اور نومبر میں انھوں نے ماحولیاتی تنظیموں کو تقریباً 800 ملین ڈالر کا عطیہ کیا۔

ان کی سابقہ اہلیہ میکنزی سکاٹ نے اس سال غیر منافع بخش کاموں کے لیے کم از کم پانچ اعشاریہ آٹھ بلین کا عطیہ کیا ہے۔

ژونگ شانشن، نونگ فو سپرِنگ‘ کے بانی

ژونگ شانشن

ژونگ شانشن کا بڑا کاروبار پانی کی بولیں فروخت کرنے کا ہے

بلومبرگ کے مطابق ژونگ شانشن کی مجموعی دولت 62.6 بلین ڈالر (فی الحال 69 بلین ڈالر) ہے ۔

ژونگ شانشن اس وقت چین کے سب سے امیر شخص ہیں۔

ژونگ ستمبر میں چین کے سب سے امیر شخص بن گئِے تھے جب ان کی بوتلوں میں پانی فروخت کرنے والی کمپنی نونگ فو سپرنگ نے سٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص فروخت کر کے اپنی دولت میں 1.1 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا۔

انھوں نے اس کمپنی کی بنیاد 1996 میں ڈالی تھی اور یہ ایشیا میں بوتل بند پانی بیچنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کی مالیت تقریباً 70،000 ملین امریکی ڈالر ہے۔

66 سالہ ژونگ کمپنی کی 84 فیصد سے زیادہ حصص کے مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً 60 ارب ڈالر ہے۔

حالیہ مہینوں میں انھوں نے ٹینسنٹ کمپنی کے پونی ما اور علی بابا نامی کمپنی کے بانی جیک ما جیسے دوسرے ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ژونگ ویکسین بنانے والی کمپنی ’بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی‘ کے بھی مالک ہیں جس کے شیئر اس سال اپریل میں سٹاک مارکیٹ پر فروخت کیے گئے تھے۔

کمپنی کووڈ 19 کے لیے ناک میں ڈالنے والے سپرے کی ویکسین بھی تیار کر رہی ہے جو نومبر کے مہینے تک تجرباتی مرحلے کے دوسرے دور میں تھی۔

برنارڈ ارنولٹ، ایل وی ایم ایچ گروپ

فرانس کے امیر ترین آدمی

فرانسیسی ارب پتی برنارڈ ارنولٹ اپنے ملک کے سب سے امیر شخص ہیں اور فوربس میگزین نے انھیں اپنے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے ندوسرے پر رکھا، حالانکہ بلوم برگ کی درجہ بندی نے انھیں چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔

لگژری اور پرتعیش سامان کی فروخت میں کمی کے باوجود مجموعی طور پر ان کی کمپنی ایل وی ایم ایچ نے 2020 میں اچھے اعداد و شمار برقرار رکھے ہیں۔

لگژری سامان بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ کے مالک ارنولٹ کی مجموعی دولت سال کے اختتام پر تقریباً 146.3 بلین ڈالر ہے۔

ان کی کمپنی کا تعلق جس گروپ سے ہے اس کے لیے سنہ 2020 ایک مشکل سال تھا لیکن اس کے باوجود ارنولٹ کی دولت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

وبائی بیماری پھیلنے کے ساتھ ہی، ایل وی ایم ایچ نے عارضی طور پر ٹفنی اینڈ کمپنی کو خریدنے کا ارادہ ترک کر دیا تھا، لیکن گذشتہ اکتوبر میں اس کو یہ کمپنی تقریبا 15.8 بلین امریکی ڈالر میں خریدنے کی پیشکش ہوئی جو اصل قیمت سے تقریباً 400 ملین امریکی ڈالر کم تھی۔

لگژری سامان کی فروخت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ایک وی ایم ایچ نے حال ہی میں یہ اطلاع دے کر سرمایہ کاروں کو حیرت میں مبتلا کردیا کہ لوئی وٹون اور ڈائر ہینڈ بیگ کی فروخت خاص طور پر جنوبی کوریا اور چین جیسے ممالک میں مستحکم ہے۔

ڈین گلبرٹ، راکٹ کمپنیوں کے صدر

ڈین گلبرٹ

وہ ایک فٹ بال کلب کے مالک بھی ہیں

58 سال کی عمر میں گیلبرٹ امریکی فٹ بال کلب ’این بی اے کلیو لینڈ کیولیئرز‘ کے مالک اور آن لائن قرضے دینے والے کمپنی ’کوئیکن لونز‘ کے شریک بانی ہیں۔

بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں ان کی مجموعی مالیت میں 28.1 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا (مجموعی طور پر 35.3 ارب ڈالر)۔

گلبرٹ کے پاس ’راکٹ کمپنیز‘ کے شیئر کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 31 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا جاتا ہے۔

2020 میں گلبرٹ کی مالی حیثیت میں حیرت انگیز اضافہ (جس میں ایک سال میں چھ گنا اضافہ ہوا) کو ’کوئیکن لون‘ کے حصص کی فروخت سے ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp