رونالڈو کے لیے پلیئر آف دی سینچری کا ایوارڈ


کرسٹیانو رونالڈو (فائل فوٹو)

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیئر آف دی سینچری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران فٹ بال کلب یوونٹس کے فارورڈ رونالڈو نے بذات خود اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گورڈیلا کو موجودہ صدی کے بہترین منیجر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پینتیس سالہ رونالڈو اسپین، انگلینڈ اور اٹلی میں ڈومیسٹک لیگز میں کامیابی کے علاوہ 2016 کے یورو کپ ٹائٹل میں پرتگال کو کامیابی سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔

اس ایوارڈ میں سال 2001 سے 2020 کے عرصے کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فٹ بالرز کو نامزد کیا گیا تھا جس میں لیونل میسی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے تک کھیل کا بہترین معیار برقرار رکھنا ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے تعاون کے بغیر مشکل ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے 750 گول اسکور کرنے کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔

اپنے شان دار کریئر میں رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 450 گول اسکور کیے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اُن کے گولوں کی تعداد 118 جب کہ پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے اُنہوں نے 102 گول اسکور کیے۔

اپنے موجودہ کلب یوونٹس کے لیے رونالڈ اب تک 75 گول اسکور کر چکے ہیں۔

بطور منیجر پیپ گورڈیلا کے دور میں مانجسٹر یونائیٹڈ نے اسپین، جرمنی اور انگلینڈ میں لیگز کے علاوہ دو مرتبہ چیمپئنز لیگ بھی اپنے نام کی تھیں۔

تقریب میں ریال میڈرڈ کو صدی کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا۔

گلوبل ساکر ایوارڈ کا انعقاد پہلی بار 2010 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد کھیل میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور ٹیمز کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa